ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

ریلوے اراضی کی بازیابی، لاہور ڈویژن کی کامیابی ملک گیر اصلاحات کیلئے قابلِ تقلید مثال

محمد فیصل سلہریا

پاکستان ریلویز کی 12 ہزار 400 ایکڑ سے زائد زمین پر تجاوزات کے باوجود لاہور ڈویژن نے مؤثر لینڈ مینجمنٹ، انسدادِ قبضہ کارروائیوں اور تجارتی استعمال سے ریکارڈ 3 ارب روپے آمدن حاصل کر لی۔
پاکستان ریلویز کی زمینوں پر دہائیوں سے قائم غیر قانونی تجاوزات نہ صرف قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک سنگین چیلنج ہیں بلکہ یہ ادارے کی مالی بحالی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور جدید ریلوے نظام کے قیام کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں۔ ایسے حالات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی جانب سے ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر موجود تجاوزات کی جامع رپورٹ طلب کرنا ایک بروقت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
اگرچہ قائمہ کمیٹی نے حالیہ ریلوے حادثات، پاکستان ریلویز کے تنظیم نو منصوبے اور مین لائن ون منصوبے پر پیش رفت سمیت کئی اہم امور کا جائزہ لیا، تاہم ریلوے کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا معاملہ ایسی مستقل توجہ کا متقاضی ہے جسے محض اجلاسوں، رپورٹوں اور وقتی انسدادِ تجاوزات آپریشنز تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں پاکستان ریلویز کی 12 ہزار 400 ایکڑ سے زائد زمین غیر قانونی قبضوں کی زد میں ہے، جس کا بڑا حصہ پنجاب اور سندھ میں واقع ہے۔ یہ صورت حال محض انتظامی کمزوری کا نتیجہ نہیں بلکہ کئی دہائیوں پر محیط ناقص نگرانی، کمزور قانونی نفاذ، ادارہ جاتی غفلت اور بعض معاملات میں بااثر عناصر کی مبینہ سرپرستی کی عکاسی کرتی ہے۔
ریلوے کی زمین اس قومی ادارے کے قیمتی ترین اثاثوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس اراضی کا ایک بڑا حصہ اہم شہری مراکز، کاروباری علاقوں، صنعتی زونز، مرکزی شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کوریڈورز کے قریب واقع ہے۔ مناسب منصوبہ بندی اور شفاف تجارتی استعمال کے ذریعے یہ زمین پاکستان ریلویز کے لیے مستقل غیر کرایہ آمدن کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتی ہے۔
تجاوزات کے باعث ہونے والا نقصان صرف قیمتی سرکاری زمین پر قبضے تک محدود نہیں رہتا۔ غیر قانونی تعمیرات ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال میں مشکلات پیدا کرتی ہیں، حفاظتی خطرات بڑھاتی ہیں، نئی لائنوں اور سروسز کی توسیع میں رکاوٹ بنتی ہیں اور بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی لاگت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
یہ مسئلہ مین لائن ون اور پپری سے کراچی تک مجوزہ فریٹ کوریڈور جیسے اہم منصوبوں کے تناظر میں مزید سنگین ہو جاتا ہے۔ ان منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے محفوظ رائٹ آف وے، واضح زمینی حدود اور ریلوے املاک کا مؤثر قانونی تحفظ ناگزیر ہے۔ تجاوز شدہ زمین کی بازیابی میں ہر تاخیر منصوبوں کی لاگت، قانونی پیچیدگیوں اور عمل درآمد کے مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے۔
تاہم پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی حالیہ کارکردگی یہ ثابت کرتی ہے کہ سیاسی و انتظامی عزم، مؤثر لینڈ مینجمنٹ اور مسلسل کارروائی کے ذریعے ریلوے کی زمین کو بازیاب کرانے کے ساتھ اسے آمدن کا ذریعہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے سرکاری اراضی کی بازیابی، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں اور زمین کے بہتر تجارتی انتظام سے ریکارڈ 3 ارب روپے آمدن حاصل کی۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال میں حاصل ہونے والی تقریباً ایک ارب 30 کروڑ روپے کی آمدن سے ایک ارب 70 کروڑ روپے زیادہ ہے اور لاہور ڈویژن کی تاریخ کی نمایاں مالی کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور انعام اللہ کے مطابق بادامی باغ سمیت لاہور ڈویژن کے مختلف علاقوں میں تقریباً 7 ارب روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی۔ کارروائیوں کے دوران 51.1 ایکڑ کمرشل، 24 مرلہ رہائشی اور 9 ایکڑ زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واپس لی گئی۔
واگزار کرائی گئی زمین کو خالی چھوڑنے کے بجائے اس کے مؤثر استعمال کی جانب بھی پیش رفت کی گئی۔ بازیاب شدہ اراضی میں سے 34 کنال زمین دوبارہ لیز پر دے کر پاکستان ریلویز کے لیے اضافی ریونیو پیدا کیا گیا۔ یہی وہ حکمت عملی ہے جسے ملک بھر میں ایک منظم، شفاف اور قانونی پالیسی کے تحت اپنانے کی ضرورت ہے۔
لاہور ڈویژن کی کارکردگی اس تصور کو تقویت دیتی ہے کہ پاکستان ریلویز کی مالی بحالی صرف کرایوں میں اضافے، حکومتی سبسڈی یا مسافر ٹرینوں کی تعداد بڑھانے سے ممکن نہیں۔ ادارے کو اپنی زمین، کمرشل املاک، ریلوے سٹیشنوں، گوداموں، پارکنگ ایریاز اور دیگر اثاثوں سے مستقل اور شفاف آمدن حاصل کرنا ہوگی۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے زمین کی حدود کی جیو ریفرنسنگ مکمل کرکے انہیں مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس سے منسلک کرنا بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کی صلاحیت رکھنے والا یہ نظام نئی تجاوزات کی بروقت نشاندہی، زمینی ریکارڈ کی شفافیت اور ملکیت کے تنازعات میں کمی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
تاہم ٹیکنالوجی بذاتِ خود مسئلے کا مکمل حل نہیں۔ ڈیجیٹل نقشوں اور مرکزی ریکارڈ کی افادیت اسی وقت سامنے آئے گی جب ان کے ساتھ فوری قانونی کارروائی، ریلوے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ، عدالتی مقدمات کی تیز رفتار پیروی اور غیر قانونی قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کو قانونی، شفاف اور انسانی بنیادوں پر بھی آگے بڑھانا ضروری ہے۔ ریلوے کی زمین پر طویل عرصے سے آباد معاشی طور پر کمزور خاندانوں کے معاملات میں مناسب سروے اور ضرورت پڑنے پر بحالی کی پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے، لیکن منظم لینڈ مافیا، تجارتی قابضین اور بااثر مفادات کو عوامی زمین پر قابض رہنے کی اجازت دینے کا کوئی جواز نہیں۔
لاہور ڈویژن نے ماحولیاتی بہتری کے لیے بھی شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعاون سے گرین بیلٹس قائم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے، جس پر کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے اطراف عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات سے بازیاب زمین کو دوبارہ تجاوزات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ شہری ماحول بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ہدایت کو محض اعدادوشمار جمع کرنے یا ایک اور سرکاری رپورٹ مرتب کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر صوبہ وار اور ڈویژن کی سطح پر واضح اہداف، قانونی ٹائم لائنز، بازیابی کی ترجیحات اور زمین کے آئندہ استعمال کا جامع منصوبہ تشکیل دیا جانا چاہیے۔
لاہور ڈویژن کی کامیابی کو ایک پائلٹ ماڈل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ملک کے دیگر ریلوے ڈویژنز کی کارکردگی بھی جانچی جا سکتی ہے۔ جن افسران اور ڈویژنز نے زمین بازیاب کرکے ریونیو پیدا کیا ہو انہیں سراہا جائے، جبکہ ناقص کارکردگی، نئی تجاوزات یا ریکارڈ میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے۔
ریلوے اراضی کا تحفظ بنیادی طور پر عوامی ملکیت کی حفاظت، ادارہ جاتی ساکھ کی بحالی اور ایک جدید، محفوظ اور تجارتی طور پر پائیدار ریلوے نظام کے لیے ضروری گنجائش پیدا کرنے کا معاملہ ہے۔ لاہور ڈویژن نے ثابت کیا ہے کہ درست حکمت عملی سے سرکاری زمین نہ صرف قبضہ مافیا سے واپس لی جا سکتی ہے بلکہ اسے اربوں روپے کی آمدن میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کامیابی کو کسی ایک ڈویژن تک محدود رکھنے کے بجائے ملک گیر پالیسی میں تبدیل کیا جائے۔ جب تک ریاست ریلوے کے ان اسٹریٹجک اثاثوں کو بازیاب کرانے، محفوظ رکھنے اور شفاف تجارتی استعمال میں لانے کا مستقل عزم ظاہر نہیں کرتی، پاکستان ریلویز کی مالی اور انتظامی اصلاحات کا وسیع تر ایجنڈا نامکمل رہے گا۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

▫️محمد فیصل سلہریا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں