ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

419 news articles

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپریل کے اوائل تک سرگرمیاں تیز، لین دین میں نمایاں اضافہ

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپریل کے اوائل تک سرگرمیاں تیز، لین دین میں نمایاں اضافہ

▫️جائیداد کے سودے 76 کروڑ 82 لاکھ ریال سے تجاوز کر گئے، دوحہ، الریان اور الضعین سرِفہرست

دوحہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز قطر کے رئیل اسٹیٹ شعبے نے مارچ 2026 کے دوران اور ارواح۔ ماہ کے اوائل تک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں جائیداد کے مجموعی لین دین کی مالیت 768,215,854 قطری ریال تک پہنچ گئی، جو وزارتِ انصاف کے...

دوحہ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
قطر کے رئیل اسٹیٹ شعبے نے مارچ 2026 کے دوران اور ارواح۔ ماہ کے اوائل تک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں جائیداد کے مجموعی لین دین کی مالیت 768,215,854 قطری ریال تک پہنچ گئی، جو وزارتِ انصاف کے رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
وزارت کے تجزیاتی بلیٹن کے مطابق ماہِ مارچ میں 226 جائیدادوں کے لین دین ہوئے، جن میں دوحہ، الریان اور الضعین بلدیات لین دین کی مجموعی مالیت کے لحاظ سے سرفہرست رہیں، جبکہ اس کے بعد الوکرہ، ام صلال، الخور و الذخیرہ، الشمال اور الشحانیہ کا نمبر آیا۔
یوں دوحہ نے ایک بار پھر مارکیٹ میں برتری برقرار رکھی اور 270,588,720 قطری ریال کے سودے ریکارڈ کیے۔ اس کے بعد الریان میں 146,676,525 ریال اور الضعین میں 116,096,522 ریال کے لین دین ہوئے۔
یونٹس کی فروخت کے لحاظ سے دوحہ اور الوکرہ میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی، دونوں نے مجموعی فروخت کا 25 فیصد حصہ حاصل کیا، جبکہ الریان کا حصہ 19 فیصد رہا۔
فی مربع فٹ اوسط قیمتیں مختلف بلدیات میں مختلف رہیں، دوحہ میں یہ قیمت 697 سے 861 ریال کے درمیان رہی، جبکہ الوکرہ، الریان اور ام صلال میں نسبتاً کم ریٹس دیکھے گئے۔ الشحانیہ میں فی مربع فٹ قیمت 281 ریال ریکارڈ کی گئی۔
مارگیج لین دین بھی نمایاں طور پر فعال رہا، جہاں 78 سودوں کی مجموعی مالیت 3,178,438,475 قطری ریال رہی۔ اس شعبے میں بھی دوحہ غالب رہا، جہاں 42 سودے ہوئے جو مجموعی لین دین کا 53.8 فیصد بنتے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ مالیت بھی دوحہ میں 2,954,415,389 ریال ریکارڈ کی گئی۔
رہائشی شعبے میں 52 یونٹس 100,150,171 ریال کی مجموعی مالیت میں فروخت ہوئے۔ ماہرین کے مطابق قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی یہ نمایاں کارکردگی جاری رہنے کی وجہ نئے قوانین اور اصلاحات ہیں، جن میں بروکریج، رجسٹریشن، دستاویزات، ملکیت اور استعمال کے حقوق سے متعلق ضوابط شامل ہیں۔ ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی حکومتی پالیسیوں نے بھی اس شعبے کی مضبوطی اور معیشت میں اس کے کلیدی کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔
الدار کے یاس آئی لینڈ رہائشی منصوبے کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی

الدار کے یاس آئی لینڈ رہائشی منصوبے کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی

▫️ یاس پوائنٹ کے دی کینوپیز سینکچری منصوبے میں خریداروں کی بھرپور دلچسپی، 77 فیصد صارفین نے پہلی بار الدار سے جائیداد خریدی

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی الدار نے اعلان کیا ہے کہ یاس آئی لینڈ پر واقع اس کے رہائشی منصوبے دی کینوپیز سینکچری ایٹ یاس پوائنٹ کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اسکاٹ لینڈ میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کی تجویز

▫️ ٹیکس کی دو نئی کیٹیگریز سے تقریباً 13 ہزار 600 مہنگے رہائشی مکانات متاثر ہوسکتے ہیں، مجوزہ تبدیلیاں اپریل 2028 سے نافذ کرنے کا منصوبہ

اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے زیادہ مالیت کی رہائشی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کے لیے دو نئی ٹیکس کیٹیگریز متعارف کرانے کی قانون سازی تجویز کردی ہے۔

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں