ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

419 news articles

الدار کے یاس آئی لینڈ رہائشی منصوبے کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی

الدار کے یاس آئی لینڈ رہائشی منصوبے کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی

▫️ یاس پوائنٹ کے دی کینوپیز سینکچری منصوبے میں خریداروں کی بھرپور دلچسپی، 77 فیصد صارفین نے پہلی بار الدار سے جائیداد خریدی

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی الدار نے اعلان کیا ہے کہ یاس آئی لینڈ پر واقع اس کے رہائشی منصوبے دی کینوپیز سینکچری ایٹ یاس پوائنٹ کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنی الدار نے اعلان کیا ہے کہ یاس آئی لینڈ پر واقع اس کے رہائشی منصوبے دی کینوپیز سینکچری ایٹ یاس پوائنٹ کی افتتاحی فروخت 90 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی ہے۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد نئے رہائشی یونٹس میں بھی خریداروں نے نمایاں دلچسپی ظاہر کی۔ مجموعی خریداروں میں 77 فیصد ایسے افراد شامل تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ الدار سے جائیداد خریدی، جبکہ غیر ملکی رہائشیوں اور بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کا فروخت میں حصہ 67 فیصد رہا۔ متحدہ عرب امارات، برطانیہ، بھارت، برازیل اور نیدرلینڈز کے خریدار نمایاں رہے۔ دی کینوپیز سینکچری میں اسٹوڈیو، ایک، دو اور تین بیڈ رومز پر مشتمل اپارٹمنٹس پیش کیے گئے ہیں، جن کے سامنے تقریباً 11 ہزار مربع میٹر پر محیط سرسبز پارک موجود ہے، جبکہ رہائشیوں کو قریب واقع 20 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے کے عوامی پارکس تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ منصوبے میں نجی باغات، سوئمنگ پولز، کھلی فضا میں کھانے پینے کی سہولتیں اور بچوں کے لیے تفریحی مقامات شامل ہیں۔ الدار کے مطابق مجموعی فروخت میں خواتین خریداروں کا حصہ 31 فیصد رہا، جبکہ 41 فیصد خریداروں کی عمر 45 سال سے کم تھی۔ یہ رہائشی منصوبہ الدار کے 6 ارب درہم مالیت کے واٹر فرنٹ منصوبے یاس پوائنٹ کا حصہ ہے، جس میں رہائشی کمیونٹیز، تجارتی مراکز، ہوٹل، تفریحی سہولتیں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت تیار کیے جانے والے اس علاقے میں 700 میٹر طویل ساحلی واک وے اور یاس آئی لینڈ کے شمالی ساحل پر ایک مجوزہ بیچ بھی شامل ہے۔ مستقبل میں ڈزنی ابوظہبی اور اسفیئر ابوظہبی جیسے تفریحی منصوبوں سے اس علاقے کی رہائشیوں، سیاحوں اور پراپرٹی سرمایہ کاروں کے لیے کشش مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اسکاٹ لینڈ میں 10 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کی تجویز

▫️ ٹیکس کی دو نئی کیٹیگریز سے تقریباً 13 ہزار 600 مہنگے رہائشی مکانات متاثر ہوسکتے ہیں، مجوزہ تبدیلیاں اپریل 2028 سے نافذ کرنے کا منصوبہ

اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے زیادہ مالیت کی رہائشی جائیدادوں پر کونسل ٹیکس بڑھانے کے لیے دو نئی ٹیکس کیٹیگریز متعارف کرانے کی قانون سازی تجویز کردی ہے۔

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں