ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

152 news articles

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا جورا انرجی ڈیل پر وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

▫️ 73.3 فیصد کنٹرولنگ شیئرز کی منتقلی کیلئے پیشگی حکومتی منظوری نہ لینے کا الزام، آزادانہ تحقیقات کی اپیل

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے جورا انرجی کارپوریشن اور اس سے منسلک اداروں میں کنٹرولنگ شیئر ہولڈنگ کی منتقلی سے متعلق مبینہ ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر وزیراعظم شہباز شریف سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے جورا انرجی کارپوریشن اور اس سے منسلک اداروں میں کنٹرولنگ شیئر ہولڈنگ کی منتقلی سے متعلق مبینہ ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر وزیراعظم شہباز شریف سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر کو ارسال کردہ خط میں الزام عائد کیا ہے کہ جورا انرجی کارپوریشن کی تقریباً 73.3 فیصد کنٹرولنگ شیئر ہولڈنگ آئی ڈی ایل انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو منتقل کی گئی، تاہم اس کیلئے حکومت پاکستان سے مطلوبہ پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی۔

ادارے نے 18 جولائی 2025 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پٹرولیم کنسیشنز کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن رولز کے تحت شیئر ہولڈنگ اور مؤثر کنٹرول میں تبدیلی سے متعلق ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق حکومت کے سامنے دو ممکنہ راستے زیر غور ہیں، جن میں جورا کی ذیلی کمپنیوں فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ اور اسپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے پٹرولیم حقوق واپس لینا یا پہلے وارننگ جاری کرکے بعد ازاں شیئرز کی منتقلی کو سابقہ منظوری کے ذریعے ریگولرائز کرنا شامل ہے۔ ادارے نے مؤخر الذکر آپشن کی قانونی بنیاد پر سوال اٹھایا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں کہ وارننگ اور سابقہ منظوری کے ذریعے معاملہ ریگولرائز کرنے کی تجویز کس نے پیش کی، اس کیلئے قانونی اختیار کیا تھا اور آیا متعلقہ قانونی رائے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے درست طور پر پیش کی گئی یا نہیں۔

ادارے نے ڈیل سے متعلق ٹیکس، کیپیٹل گینز ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر مالیاتی کلیئرنسز کا بھی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق لین دین کی مالیت تقریباً 1.266 ملین کینیڈین ڈالر، یعنی تقریباً 316 ملین روپے تھی، جس پر ٹیکس واجبات سے متعلق سوالات بھی پیدا ہوتے ہیں۔

ادارے نے پاکستان پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن رولز کے رولز 68 ڈی اور 69 ڈی کا بھی حوالہ دیا، جن میں مؤثر کنٹرول میں تبدیلی اور حکومتی پیشگی منظوری کے بغیر شیئر کیپیٹل کی منتقلی سے متعلق شرائط شامل ہیں۔

جولائی 2025 کے شوکاز نوٹس میں پٹرولیم ڈویژن نے جورا انرجی، فرنٹیئر ہولڈنگز اور سپڈ انرجی سے 6 مارچ 2025 کی شیئر منتقلی سے پہلے اور بعد کی شیئر ہولڈنگ، انتظامی یا کنٹرول میں تبدیلی، ریگولیٹری انکشافات اور ٹیکس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔ نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ آیا آئی ڈی ایل انویسٹمنٹس نے دونوں ذیلی کمپنیوں کے آپریشنز یا گورننس پر اثرانداز ہونے والے شیئر ہولڈر یا ووٹنگ حقوق استعمال کیے۔

دوسری جانب جورا انرجی نے 18 ستمبر 2026 کے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں ہونے والی شیئر منتقلی کیلئے متعلقہ پٹرولیم رولز کے تحت پیشگی حکومتی منظوری درکار نہیں تھی۔ کمپنی کے مطابق اس موقف کی تائید ایک پاکستانی وکیل کی آزادانہ قانونی رائے سے بھی ہوتی ہے اور کمپنی نے قابل اطلاق قوانین، ضوابط اور معاہداتی ذمہ داریوں کی پابندی کی ہے۔

جورا انرجی نے یہ بھی کہا کہ اس کے پٹرولیم حقوق ممکنہ طور پر منسوخ کیے جانے سے متعلق رپورٹس حکومت کے کسی حتمی فیصلے کی عکاسی نہیں کرتیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے تاہم حکومت پر زور دیا ہے کہ معاملے میں کسی بھی کارروائی کو قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے اور اگر قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا ہو تو ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کی مجموعی لاگت کا صرف 2.2 فیصد مختص، فنڈز کی دستیابی اور بروقت تکمیل سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے

ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآب...

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

▫️ نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل نشاط گروپ نے ملک میں نئی مجوزہ سمندری بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے بحری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی ممکنہ شراکت داری کے امکانات سامن...

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے مطابق وہ ٹھٹہ سیمنٹ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان کمپنی کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی معاہدے کا فریق ہے، نہ ہی اسے اس بارے میں آگاہ کیا گیا

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل چین کی مالک اور منتظم کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا ہے کہ اسے ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان پی ایس ایل کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی مع...

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

▫️ مجوزہ معاہدہ ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط، ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کو مسلسل پانچویں مالی سال بھی خسارے کا سامنا

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے 6 ارب 55 کروڑ میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 19.70 فیصد شیئرز خرید لیے

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی خریداری، فوجی فاؤنڈیشن کی ہوٹلنگ اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری

فوجی فاؤنڈیشن نے پاکستان میں پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹلز کی مالک اور انتظامی کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 19.70 فیصد ووٹنگ حصص تقریباً 6 ارب 55 کروڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔

چراٹ سیمنٹ کا نمیر انڈسٹریل کیمیکلز کے 51 فیصد حصص 19.2 ارب روپے میں خریدنے پر اتفاق

▫️ حصص کی خریداری کا معاہدہ 5 کروڑ 64 لاکھ حصص پر مشتمل، قیمت 340 روپے فی حصص مقرر

چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ کے 51 فیصد حصص تقریباً 19.2 ارب روپے میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایف بی آر نے کیپٹو پاور استعمال کرنے والے سٹیل ساز اداروں کیلئے ٹیکس ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا طریقۂ کار مقرر کر دیا

▫️ سٹیل کی پیداوار میں استعمال ہونے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جمع کرانا ہوگا

اسلام آباد | ری نیوز کارپوریٹ ڈیسکوفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیپٹو پاور یا خود پیدا کردہ بجلی استعمال کرنے والے سٹیل ساز اداروں کے لیے پیداوار میں استعمال ہونے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس کے تعین، ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا طریقۂ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں