تاریخ اشاعت: July 6, 2026 - 5:55 PM
SIFC Facilitation Paves Way for $700 Million Investment in Cement Sector
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سیمنٹ سیکٹر میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار
▫️فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کے منصوبوں کو منظوری، لکی سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت 15.6 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ گئی
پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں سرمایہ کاری کی خصوصی سہولت کونسل، ایس آئی ایف سی، کا کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت 7 کمپنیوں کے منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے اپنے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی ہے، جس کے بعد پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن اضافے سے 5.35 ملین ٹن ہو گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اپ گریڈیشن سے فیول ایفیشنسی بہتر ہوگی اور کوئلے کے استعمال میں کمی متوقع ہے۔ اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے، جس سے کمپنی پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں سے طویل المدتی، مؤثر، پائیدار اور جدید صنعتی عمل کو فروغ ملے گا، جبکہ ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ صنعتی ترقی اور اپ گریڈیشن کا یہ عمل ایس آئی ایف سی کے مؤثر اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔