تاریخ اشاعت: July 16, 2026 - 12:30 PM
Over 37,000 Retail Branches and Outlets Connected to FBR POS System
ایف بی آر : 37 ہزار چھوٹی کاروباری برانچیں اور آؤٹ لیٹس پی او ایس نظام سے منسلک
▫️13 ہزار 454 ریٹیلرز، ریسٹورنٹس اور ٹیکسٹائل و لیدر کاروبار کی فروخت کا ڈیجیٹل ریکارڈ شروع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں ریٹیل، ریسٹورنٹ، ٹیکسٹائل اور لیدر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 13 ہزار 454 کاروباری اداروں کو پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2026 تک ان کاروباری اداروں کی مجموعی طور پر 37 ہزار 122 برانچیں اور آؤٹ لیٹس پی او ایس نیٹ ورک سے منسلک ہو چکے ہیں، جہاں فروخت کے لین دین کو ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 11 ہزار 798 ٹیئر ون ریٹیلرز کو پی او ایس نظام میں رجسٹر کیا گیا ہے، جن کی 24 ہزار 687 برانچیں ڈیجیٹل سیلز رپورٹنگ نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔
اسی طرح ایک ہزار 93 ریسٹورنٹس کی ایک ہزار 716 برانچوں کو بھی ایف بی آر کے پی او ایس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکسٹائل اور لیدر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 563 ریٹیلرز کو بھی رجسٹر کیا ہے۔ ان کاروباروں کی مجموعی طور پر 10 ہزار 719 برانچیں ڈیجیٹل فروخت رپورٹنگ نظام سے منسلک کی گئی ہیں۔
پی او ایس نظام کے ذریعے ایف بی آر کا مقصد کاروباری لین دین کو دستاویزی شکل دینا، فروخت کی شفاف رپورٹنگ یقینی بنانا اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینا ہے۔