ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

155 news articles

اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ٹیکس ریبیٹس دی جائیں، آئی سی سی آئی کی حکومت سے اپیل

اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ٹیکس ریبیٹس دی جائیں، آئی سی سی آئی کی حکومت سے اپیل

▫️مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے سرمایہ کاری کے نئے رجحانات کو جنم دیا، صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026 حکومت کے لیے معیشت، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گا...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026 حکومت کے لیے معیشت، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ چیمبر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بریفنگ کا مقصد کاروباری برادری کی تجاویز اور توقعات کو پالیسی سازوں کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ ایک زیادہ کاروبار دوست، سرمایہ کاری پر مبنی اور ترقیاتی بجٹ تشکیل دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، نے سرمایہ کاری کے نئے رجحانات کو جنم دیا ہے۔ اس صورتحال میں بہت سے اوورسیز پاکستانی متبادل سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس ریبیٹس اور ٹیکس ہالیڈیز جیسی مراعات دے کر اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرے۔
سردار طاہر محمود نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے بعض اقدامات، خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی، کو سراہا، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے، کاروباری لاگت میں اضافہ کیا ہے اور مہنگائی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے توانائی کے اخراجات کم کرنے اور صنعتوں کی معاونت کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبہ قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق سیمنٹ، سٹیل، الیکٹریکل سامان اور ٹرانسپورٹ سمیت متعدد صنعتوں سے ہے، جبکہ یہ بڑے پیمانے پر روزگار بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس شعبے کی بحالی کیلئے شفاف، سادہ اور سرمایہ کار دوست پالیسی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے ایک پیکیج کا عندیہ دیا گیا ہے اور کاروباری برادری توقع رکھتی ہے کہ یہ جامع اور ہمہ گیر ہوگا۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات خصوصاً خلیجی ممالک (جی سی سی) سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
صدر آئی سی سی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام، سیاحت کے فروغ کیلئے مراعات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، آئی ٹی برآمدات اور سٹارٹ اپس کیلئے سہولیات میں بہتری، اور پاکستان کے معدنی وسائل کو سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے بروئے کار لانے کی تجاویز بھی پیش کیں۔
انہوں نے اوورسیز سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن سسٹم متعارف کرانے کی بھی تجویز دی تاکہ طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ پالیسیوں میں تسلسل، سادہ ٹیکس نظام اور کاروبار دوست قوانین سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ناگزیر ہیں۔
سردار طاہر محمود نے کہا کہ اہم معاشی فیصلے چیمبرز آف کامرس اور کاروباری نمائندوں سے مشاورت کے ذریعے کیے جانے چاہئیں، نہ کہ یکطرفہ طور پر، کیونکہ اس سے زیادہ عملی اور مؤثر پالیسیاں تشکیل دی جا سکتی ہیں۔
آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبر حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری، معاشی استحکام اور کاروباری ترقی کے فروغ کیلئے کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بجٹ 2026 میں کاروباری برادری کی تجاویز شامل کرنے سے معیشت مضبوط ہوگی اور پاکستان کو خطے میں زیادہ مسابقتی مقام حاصل ہوگا۔
اس موقع پر آئی سی سی آئی کے سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور دیگر سینئر نمائندگان بھی موجود تھے۔
الصادات گروپ اور کوئک پے کے درمیان معاہدہ، دو رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف

الصادات گروپ اور کوئک پے کے درمیان معاہدہ، دو رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف

▫️ لیک شور سٹی اور سیونٹین ولاز کے خریدار اب پراپرٹی کی بکنگ اور اقساط کی رقم ڈیجیٹل بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرسکیں گے

الصادات گروپ نے اپنے دو رئیل اسٹیٹ منصوبوں، لیک شور سٹی اور سیونٹین ولاز، میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف کرانے کے لیے کوئک پے ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔

پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

▫️ سی پیک سیکریٹریٹ میں غیر ادا شدہ رائلٹی، معاہدے کے تحت مالی واجبات اور نامکمل تعمیراتی کاموں سے متعلق تنازع کے حل پر غور ہوگا

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم پر قائم خصوصی کول ٹرمینل منصوبے سے متعلق 14 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا واجبات کا معاملہ حل کرنے کے لیے 25 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

▫️ خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی و تعمیراتی منصوبوں کے لیے ٹیکس رعایتوں سے متعلق اہم قانونی وضاحت، چھوٹ کے حصول کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہوگا

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ڈھانچے (پری فیبریکیٹڈ اسٹرکچرز) متعلقہ قانونی شرائط پوری کرنے کی صورت میں کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کی مجموعی لاگت کا صرف 2.2 فیصد مختص، فنڈز کی دستیابی اور بروقت تکمیل سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے

ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآب...

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

▫️ نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل نشاط گروپ نے ملک میں نئی مجوزہ سمندری بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے بحری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی ممکنہ شراکت داری کے امکانات سامن...

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے مطابق وہ ٹھٹہ سیمنٹ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان کمپنی کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی معاہدے کا فریق ہے، نہ ہی اسے اس بارے میں آگاہ کیا گیا

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل چین کی مالک اور منتظم کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا ہے کہ اسے ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان پی ایس ایل کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی مع...

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

▫️ مجوزہ معاہدہ ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط، ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کو مسلسل پانچویں مالی سال بھی خسارے کا سامنا

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں