تاریخ اشاعت: November 26, 2026 - 8:01 AM
Al Sadat Group Partners with Kuickpay to Introduce Digital Payments for Two Real Estate Projects
الصادات گروپ اور کوئک پے کے درمیان معاہدہ، دو رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف
▫️ لیک شور سٹی اور سیونٹین ولاز کے خریدار اب پراپرٹی کی بکنگ اور اقساط کی رقم ڈیجیٹل بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرسکیں گے
الصادات گروپ نے اپنے دو رئیل اسٹیٹ منصوبوں، لیک شور سٹی اور سیونٹین ولاز، میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت متعارف کرانے کے لیے کوئک پے ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔
نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت صارفین کو ادائیگی کی فوری تصدیق اور رقوم کے خودکار ریکارڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ادائیگی کی رسیدیں یا اسکرین شاٹس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ خانپور ڈیم کے قریب واقع رہائشی منصوبہ لیک شور سٹی پہلے ہی کوئک پے پلیٹ فارم سے منسلک کیا جاچکا ہے، جبکہ سیونٹین ولاز کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت 25 نومبر سے فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیونٹین ولاز ایم ٹو موٹروے کے تھلیاں انٹرچینج اور راولپنڈی رنگ روڈ کے قریب واقع ایک منظور شدہ گیٹڈ رہائشی منصوبہ ہے، جہاں ساڑھے تین سے ساڑھے پانچ مرلے کے رہائشی ولاز پیش کیے جارہے ہیں۔
الصادات گروپ کے چیئرمین سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور بیرون ملک مقیم خریداروں کے لیے جائیدادوں کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان اور مالی معاملات میں شفافیت بہتر ہوگی۔ کوئک پے کے نمائندے عمر افضل کے مطابق اس شراکت داری سے پراپرٹی خریداروں کو تیز رفتار اور محفوظ ادائیگیوں کی سہولت میسر آئے گی۔ معاہدے کا مقصد رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی اقساط کے انتظامی نظام کو مؤثر بنانا اور پاکستان کے پراپرٹی شعبے میں ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کو فروغ دینا ہے۔