ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

152 news articles

چینی کمپنی ڈونگ جن گروپ فیصل آباد میں 15 ملین ڈالر کا لیتھیم بیٹری پلانٹ لگائے گی

▫️منصوبے سے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، روزگار کے مواقع، معاون صنعتوں کے فروغ اور درآمدی بیٹریوں پر انحصار کم ہونے کی توقع

فیصل آباد | ری نیوز پاکستان
چین کے ڈونگ جن گروپ نے فیصل آباد کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 15 ملین ڈالر کی لاگت سے لیتھیم اور ڈرائی بیٹری مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹری مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ مجوزہ فیکٹری فیصل آباد کے قریب قائم سپیشل اکنامک زون میں بنائی جائے گی۔ سرمایہ کاری کا معاہدہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ طے پا گیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان جدید مینوفیکچرنگ منصوبوں کو ملک میں لانے کے لیے سرمایہ کار دوست صنعتی پالیسیوں کے تحت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
منصوبے سے پاکستان میں بیٹریوں کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پاور سسٹمز اور قابل تجدید توانائی کے ذخیرہ کرنے والے نظاموں کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حکام کے مطابق مقامی سطح پر بیٹریوں کی تیاری درآمدات پر انحصار کم کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ شرقی علی ٹیپو کے مطابق ڈونگ جن گروپ نے پاکستان میں بیٹریوں کی مضبوط اور بڑھتی ہوئی طلب، خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں اور سولر انرجی کے شعبوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کئی متعلقہ شعبوں میں نمایاں معاشی اور صنعتی سرگرمی پیدا کرے گا، جن میں الیکٹرانکس، آٹوموٹو کمپوننٹس، پیکجنگ، کیمیکلز اور انجینئرنگ سروسز شامل ہیں۔ اس فیکٹری سے فیصل آباد اور گردونواح کے علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
حکام کے مطابق بیٹری پلانٹ کے قیام سے جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی مقامی صنعت کو منتقل ہونے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں اہم سمجھی جا رہی ہے جب پاکستان ہائی ویلیو صنعتی شعبوں میں اپنی مقامی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پاکستان کے اہم سپیشل اکنامک زونز میں شامل ہے، جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت ترقی دی گئی ہے۔ اس زون میں جدید انفراسٹرکچر، اہم تجارتی رابطے اور سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔
پاکستان کے سپیشل اکنامک زون incentive package کے تحت ڈونگ جن گروپ کو 10 سالہ انکم ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی، جبکہ پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے ایک مرتبہ استثنیٰ بھی دیا جائے گا۔
پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ اس منصوبے کے تمام مراحل میں کمپنی کو سہولت فراہم کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کے عمل اور منصوبے پر عملدرآمد کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
صنعتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جدید بیٹری مینوفیکچرنگ سہولیات کا قیام وقت کی اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں، سولر انرجی اور انرجی اسٹوریج سسٹمز کی بڑھتی ہوئی طلب نے مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے ایک بڑا موقع پیدا کیا ہے۔
انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سابق چیئرمین الماس حیدر کے مطابق پاکستان بتدریج لیتھیم آئن بیٹری مینوفیکچرنگ کی مقامی سطح پر تیاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ملک کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور درآمدی بیٹری مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی بیٹری مینوفیکچرنگ پالیسی 31-2026 ملک میں مقامی پیداوار اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے گی۔
الماس حیدر کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور گرڈ سٹیبلٹی سے منسلک بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے باعث بیٹریاں سٹریٹجک اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں بیٹریوں کی پیداوار جتنی زیادہ ہوگی، مہنگی بجلی اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے۔
ڈونگ جن گروپ کا مجوزہ پلانٹ پاکستان کے صنعتی مستقبل کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ، صاف توانائی کے حل اور ٹیکنالوجی پر مبنی غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کی مجموعی لاگت کا صرف 2.2 فیصد مختص، فنڈز کی دستیابی اور بروقت تکمیل سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے

ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآب...

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

▫️ نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل نشاط گروپ نے ملک میں نئی مجوزہ سمندری بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے بحری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی ممکنہ شراکت داری کے امکانات سامن...

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے مطابق وہ ٹھٹہ سیمنٹ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان کمپنی کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی معاہدے کا فریق ہے، نہ ہی اسے اس بارے میں آگاہ کیا گیا

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل چین کی مالک اور منتظم کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا ہے کہ اسے ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان پی ایس ایل کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی مع...

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

▫️ مجوزہ معاہدہ ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط، ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کو مسلسل پانچویں مالی سال بھی خسارے کا سامنا

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے 6 ارب 55 کروڑ میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 19.70 فیصد شیئرز خرید لیے

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی خریداری، فوجی فاؤنڈیشن کی ہوٹلنگ اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری

فوجی فاؤنڈیشن نے پاکستان میں پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹلز کی مالک اور انتظامی کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 19.70 فیصد ووٹنگ حصص تقریباً 6 ارب 55 کروڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔

چراٹ سیمنٹ کا نمیر انڈسٹریل کیمیکلز کے 51 فیصد حصص 19.2 ارب روپے میں خریدنے پر اتفاق

▫️ حصص کی خریداری کا معاہدہ 5 کروڑ 64 لاکھ حصص پر مشتمل، قیمت 340 روپے فی حصص مقرر

چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ کے 51 فیصد حصص تقریباً 19.2 ارب روپے میں خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایف بی آر نے کیپٹو پاور استعمال کرنے والے سٹیل ساز اداروں کیلئے ٹیکس ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا طریقۂ کار مقرر کر دیا

▫️ سٹیل کی پیداوار میں استعمال ہونے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک جمع کرانا ہوگا

اسلام آباد | ری نیوز کارپوریٹ ڈیسکوفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیپٹو پاور یا خود پیدا کردہ بجلی استعمال کرنے والے سٹیل ساز اداروں کے لیے پیداوار میں استعمال ہونے والی بجلی پر اضافی سیلز ٹیکس کے تعین، ادائیگی اور ایڈجسٹمنٹ کا طریقۂ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں