ری نیوز پر واپس جائیں

کارپوریٹ ریئل اسٹیٹ خبریں

154 news articles

بینک اسلامی کا 100 کنال سے زائد غیر منقولہ جائیدادوں کی فروخت کیلئے نیلام عام کا اعلان

بینک اسلامی کا 100 کنال سے زائد غیر منقولہ جائیدادوں کی فروخت کیلئے نیلام عام کا اعلان

مختلف رہائشی اور کمرشل جائیدادیں موجودہ حالت میں فروخت کی جائیں گی، خواہش مند خریداروں سے بولیاں 10 اگست 2026 تک جمع کرانے کی ہدایت

کراچی | ری نیوز پاکستان
بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے مختلف شہروں میں واقع رہائشی اور کمرشل نوعیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کی عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق جائیدادیں موجودہ حالت اور دستیاب قانونی دستاویزات کی بنیاد پر فروخت کی جائیں گی۔
خواہش مند خریداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی مہربند بولیاں مطلوبہ دستاویزات اور مقررہ ضمانتی رقم کے ساتھ 10 اگست 2026 کو شام 5 بجے تک بینک کے مقررہ دفتر میں جمع کرائیں۔ مقررہ وقت کے بعد موصول ہونے والی پیشکشیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں میں دو جائیدادیں ملتان میں ہیں جن میں سے ایک کا رقبہ 23 کنال اور دوسری جائیداد کا رقبہ 8 کنال 7 مرلے ہیں. ایک جائیداد فیصل آباد میں ہے جس کے رقبہ کی پیمائش 76 کنال 9 مرلے بتائی گئی ہے۔
اشتہار کے مطابق بولی دہندگان جائیدادوں کا معائنہ بینک کے متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل کرکے دفتری اوقات میں کر سکتے ہیں۔ کامیاب بولی دہندہ مقررہ مدت کے اندر بقایا رقم اور دیگر واجبات ادا کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ ٹیکس، رجسٹریشن اور انتقال سمیت تمام سرکاری اخراجات خریدار کے ذمہ ہوں گے۔
بینک اسلامی نے کسی بھی پیشکش کو وجہ بتائے بغیر قبول یا مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھا ہے۔ نیلامی سے متعلق مزید معلومات کے لیے اشتہار میں دیے گئے متعلقہ رابطہ نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

پورٹ قاسم کول ٹرمینل منصوبے کے 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد واجبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومتی اجلاس طلب

▫️ سی پیک سیکریٹریٹ میں غیر ادا شدہ رائلٹی، معاہدے کے تحت مالی واجبات اور نامکمل تعمیراتی کاموں سے متعلق تنازع کے حل پر غور ہوگا

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم پر قائم خصوصی کول ٹرمینل منصوبے سے متعلق 14 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا واجبات کا معاملہ حل کرنے کے لیے 25 نومبر کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا صنعتی مقاصد کے لیے درآمدی پری فیبریکیٹڈ ڈھانچوں کو کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ کا اہل قرار دینے کا فیصلہ

▫️ خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتی و تعمیراتی منصوبوں کے لیے ٹیکس رعایتوں سے متعلق اہم قانونی وضاحت، چھوٹ کے حصول کے لیے مقررہ شرائط پوری کرنا ضروری ہوگا

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی مقاصد کے لیے درآمد کیے جانے والے پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی ڈھانچے (پری فیبریکیٹڈ اسٹرکچرز) متعلقہ قانونی شرائط پوری کرنے کی صورت میں کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئی

▫️ اسلام آباد میں رہائشی و تجارتی ترقیاتی منصوبوں اور لاہور میں کمرشل جائیدادوں سے کرایے کی آمدن کے لیے نئی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں متعارف

ایس ای سی پی نے مزید دو نئی ریئٹ اسکیموں کی رجسٹریشن کردی، پاکستان میں مجموعی تعداد 31 ہوگئیسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (ریئٹ) کی مزید دو نئی اسکیموں کی رجسٹریشن کردی ہے، جس کے بعد...

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

ڈینی گروپ نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ خرید لی، بلند و بالا رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ ڈینی گروپ تاریخی عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے خالی اراضی پر بین الاقوامی شراکت داری سے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گا۔ جائیداد کا قبضہ کمپنی کو منتقل

کراچی کے تاریخی علاقے سول لائنز میں امریکی قونصل جنرل کی سابق رہائش گاہ پاکستانی کاروباری ادارے ڈینی گروپ نے خرید لی ہے۔

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

ایک ارب روپے کے قلندرآباد–ٹھنڈیانی روڈ منصوبے کے لیے سالانہ بجٹ میں صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے کی مجموعی لاگت کا صرف 2.2 فیصد مختص، فنڈز کی دستیابی اور بروقت تکمیل سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے

ایبٹ آباد (ری نیوز پاکستان): خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 سے متعلق سامنے آنے والی منصوبہ جاتی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے قلندرآب...

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

پاکستان میں نئی بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں نشاط گروپ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

▫️ نشاط گروپ کے چیئرمین میاں منشا کی وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور ممکنہ شراکت داری پر تبادلہ خیال

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل نشاط گروپ نے ملک میں نئی مجوزہ سمندری بندرگاہ کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے بحری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی شعبے کی ممکنہ شراکت داری کے امکانات سامن...

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

مجھے فوجی فاؤنڈیشن کے معاہدے کا علم نہیں: مالک پی سی ہوٹلز

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے مطابق وہ ٹھٹہ سیمنٹ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان کمپنی کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی معاہدے کا فریق ہے، نہ ہی اسے اس بارے میں آگاہ کیا گیا

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل چین کی مالک اور منتظم کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بتایا ہے کہ اسے ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فاؤنڈیشن کے درمیان پی ایس ایل کی مجوزہ تنظیمِ نو سے متعلق حتمی مع...

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

بحریہ ٹاؤن کا ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک سے علیحدگی کا فیصلہ، 87.96 فیصد حصص فروخت کرنے کی تیاری

▫️ مجوزہ معاہدہ ایس ای سی پی اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے مشروط، ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک کو مسلسل پانچویں مالی سال بھی خسارے کا سامنا

بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایسکارٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں اپنی اکثریتی حصص داری فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن نے 6 ارب 55 کروڑ میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 19.70 فیصد شیئرز خرید لیے

فوجی فاؤنڈیشن نے 6 ارب 55 کروڑ میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 19.70 فیصد شیئرز خرید لیے

▫️ پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی خریداری، فوجی فاؤنڈیشن کی ہوٹلنگ اور ہاسپیٹیلٹی سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری

فوجی فاؤنڈیشن نے پاکستان میں پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹلز کی مالک اور انتظامی کمپنی پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 19.70 فیصد ووٹنگ حصص تقریباً 6 ارب 55 کروڑ روپے میں خرید لیے ہیں۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں