تاریخ اشاعت: November 4, 2026 - 11:01 AM
Soul City, Bravo Estate Sign MoU to Strengthen Real Estate Collaboration
سول سٹی اور بریوو اسٹیٹ کے درمیان رئیل اسٹیٹ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
▫️ امید ہے کہ شراکت داری ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرے گی: عمران فیض سی ای او بریوو اسٹیٹ
سول سٹی اور Bravo اسٹیٹ نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں تعاون کے نئے مرحلے کے آغاز کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔
دستخطوں کی تقریب میں دونوں اداروں کے درمیان معیار، جدت اور مؤثر کاروباری روابط کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس شراکت داری کا مقصد باہمی پیش رفت میں معاونت اور مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔
بریوو اسٹیٹ کے سی ای او عمران فیض نے کہا کہ وہ ایم او یو پر دستخط کرکے خوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ شراکت داری ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرے گی۔
سول سٹی اور بریوو اسٹیٹ نے مستقبل کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے، نئے سنگِ میل عبور کرنے اور اس تعاون کے ذریعے دیرپا قدر پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔