تاریخ اشاعت: November 23, 2026 - 11:01 AM
Punjab Approves Rs1.24 Billion for Reconstruction of Two Major Roads in Rawalpindi
راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوری
▫️ چوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل فراہم کرے گی
راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی منظوریچوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی فراہم کرے گیراولپنڈی | ری نیوز پنجاب نامہ نگارمحکم...
چوہدری بوستان خان روڈ اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک سڑک کی بحالی کے منصوبوں کے لیے فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی فراہم کرے گی
راولپنڈی | ری نیوز پنجاب نامہ نگار
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے راولپنڈی کی دو اہم سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ ہائی ویز پنجاب کو سونپی گئی ہے، جبکہ فنڈز ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی فراہم کرے گی۔ ان منصوبوں میں چکلالہ اسکیم تھری سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے علاقے تک 4.4 کلومیٹر طویل چوہدری بوستان خان روڈ کی تعمیر نو پر 76 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد اور کھوکھر چوک سے جہاز گراؤنڈ تک 3.9 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی پر 48 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق دونوں منصوبوں کی منظوری گزشتہ دو ماہ سے زیر التوا تھی، تاہم منظوری ملنے کے بعد محکمہ ہائی ویز پنجاب نے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔ تعمیراتی کام دسمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ کام کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ چوہدری بوستان خان روڈ میڈیا ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، گلریز اور دیگر رہائشی آبادیوں کو صدر اور راجہ بازار سے ملانے والی اہم شاہراہ ہے، جو گزشتہ تین برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام، گاڑیوں کے نقصان اور حادثات کے خطرات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی کے وسیع تر پروگرام کے تحت مزید نو اہم شاہراہوں پر تعمیراتی کام پہلے ہی جاری ہے۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے میونسپل کارپوریشن نے ایک ارب 60 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ زیر تعمیر سڑکوں میں خیابانِ سرسید روڈ، بوکرا روڈ، راول روڈ، ریلوے ورکشاپ روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن کی مختلف شاہراہیں شامل ہیں۔ محکمہ ہائی ویز پنجاب ان منصوبوں کی نگرانی کررہا ہے، جن کا مقصد شہر میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔