تاریخ اشاعت: September 21, 2026 - 4:03 PM
Shayan Iconic X GoldLine Launches on Main Tipu Sultan Road Karachi
کراچی میں مین ٹیپو سلطان روڈ پر شایان آئیکونک ایکس گولڈ لائن کا آغاز
▫️نئے کمرشل منصوبے میں چار شو رومز، 14 منزلوں پر دفاتر، پانچویں فلور پر پارکنگ اور چھت پر تفریحی سہولتیں شامل ہوں گی
کراچی : ری نیوز پاکستان شایان بلڈرز نے کراچی کی مین ٹیپو سلطان روڈ پر شایان آئیکونک ایکس گولڈ لائن کمرشل ایڈیشن کے نام سے نئے تجارتی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
شایان بلڈرز نے کراچی کی مین ٹیپو سلطان روڈ پر شایان آئیکونک ایکس گولڈ لائن کمرشل ایڈیشن کے نام سے نئے تجارتی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے میں گراؤنڈ فلور پر چار بڑے شو رومز، بالائی منزلوں پر دفاتر، پانچویں فلور پر گاڑیوں کے لیے پارکنگ اور چھت پر کاروباری و تفریحی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
منصوبے کے جاری کردہ نقشے کے مطابق گراؤنڈ فلور پر قائم چار شو رومز کا مجموعی رقبہ 11 ہزار 806 مربع فٹ ہے، جبکہ تہہ خانے سے چوتھی منزل تک بنیادی طور پر پارکنگ کے لیے مختص پانچ فلور شامل ہیں۔ منصوبے کے مطابق ان پارکنگ فلور میں مجموعی طور پر 287 گاڑیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
دفتری حصہ پانچویں فلور سے شروع ہو کر 18ویں منزل تک جاری رہے گا۔ عام دفتری منزل پر 15 دفاتر رکھے گئے ہیں، جبکہ دفاتر کا رقبہ 883 سے ایک ہزار 899 مربع فٹ تک بتایا گیا ہے۔ منصوبے کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے مختلف سائز کی دفتری جگہیں فراہم کرنے کے انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔
منصوبے کی چھت پر مشترکہ کاروباری اور تفریحی سہولتوں کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، جس میں نماز کی جگہ، جن، کیفے، واکنگ ٹریک اور پیڈل کورٹ شامل ہیں۔ شایان بلڈرز کے مطابق گولڈ لائن اس کے کمرشل ایڈیشن کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور مین ٹیپو سلطان روڈ پر دفتری اور شو روم کی جگہیں فراہم کرے گا۔
نئے کمرشل منصوبے کا آغاز مین ٹیپو سلطان روڈ پر کاروباری اور دفتری سرگرمیوں کے لیے نئی کمرشل جگہ کے اضافے کے طور پر سامنے آیا ہے، جبکہ منصوبے میں کاروبار، پارکنگ اور تفریحی سہولتوں کو ایک ہی عمارت میں شامل کیا گیا ہے۔