ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

856 news articles

گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز، 110 ارب روپے سے زائد کے میگا پراجیکٹس زیرِ تکمیل

گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز، 110 ارب روپے سے زائد کے میگا پراجیکٹس زیرِ تکمیل

▫️صفائی، دیہی ترقی اور انفراسٹرکچر سکیموں میں نمایاں پیش رفت، گوجرانوالہ صوبے کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور : ری نیوز پاکستان
گوجرانوالہ نے ترقیاتی میدان میں نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے پنجاب کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں 110 ارب روپے سے زائد مالیت کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ کا ترقیاتی پورٹ فولیو ٹرانسپورٹ، صفائی، دیہی ترقی، شہری بحالی اور بین الاضلاعی رابطوں جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ ہے، جس کے باعث گوجرانوالہ نمایاں حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
شہر کا سب سے بڑا منصوبہ 62 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا جانے والا ماس ٹرانزٹ سسٹم ہے، جس کا آغاز 15 فروری 2026 کو ہوا اور تکمیل 5 دسمبر 2026 تک متوقع ہے۔ رواں مالی سال کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 10 ارب روپے جاری ہو کر مکمل طور پر خرچ کیے جا چکے ہیں، جب کہ منصوبے پر 15 فیصد فزیکل پیش رفت ہو چکی ہے۔ تکمیل کے بعد اس منصوبے سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری نقل و حرکت میں بہتری متوقع ہے۔
صفائی کے شعبے میں 30 ارب 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پروگرام واسا کے تحت جاری ہے، جس میں سیوریج نظام کی بہتری، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سڑکوں کی بحالی شامل ہے۔ منصوبے پر اب تک 31 فیصد فزیکل پیش رفت ہو چکی ہے، جب کہ مالیاتی استعمال 18 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیرآباد، علی پور اور کامونکی میں سیوریج کے متعدد منصوبے بھی زیرِ تکمیل ہیں، جن میں ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر اور نیٹ ورک کی توسیع شامل ہے۔ بعض منصوبوں میں مالیاتی استعمال تیز جبکہ فزیکل پیش رفت ابتدائی مراحل میں ہے، جو آئندہ مہینوں میں رفتار پکڑنے کی توقع ظاہر کرتی ہے۔
دیہی ترقی کے تحت “مثالی گاؤں” پروگرام کے ذریعے متعدد دیہات میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری پر کام جاری ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں کو شہری معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
شہری بحالی کے منصوبوں میں بیوٹیفکیشن سکیمیں نمایاں ہیں، جن میں اندرون شہر اور تجارتی مراکز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ ان منصوبوں پر 45 سے 69 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے، جب کہ مقررہ مدت کے اندر تکمیل کا ہدف برقرار ہے۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کنگنی والا فلائی اوور اور اعوان چوک سے ایم ٹو موٹروے تک سڑک کی تعمیر جیسے منصوبے علاقائی رابطوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
حکام کے مطابق فنڈز کے بروقت اجرا، مؤثر استعمال اور تیز رفتار عملدرآمد نے گوجرانوالہ کو پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے میں نمایاں مقام دلایا ہے۔ توقع ہے کہ 2026 کے اختتام سے 2027 کے وسط تک ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹرانسپورٹ، صفائی اور معاشی سرگرمیوں میں واضح بہتری آئے گی۔
کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت

▫️ محکمہ ہائی ویز کو سڑک کی بنیاد کی تیاری جلد مکمل کرنے، مضبوط شولڈرز تعمیر کرنے اور اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز لگانے کا حکم

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرا پلی سے سہولت بازار تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور انجینئرنگ کے مقررہ معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

سندھ حکومت کا کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 25 ارب 50 کروڑ روپے تک بڑھانے کا ہدف

▫️ کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں ٹیکس وصولی بڑھانے کا منصوبہ، جائیدادوں کا ڈیٹا بیس 45 لاکھ ریکارڈز تک پہنچ گیا، ٹیکس ادائیگی کی شرح 22 فیصد

سندھ حکومت نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام (سندھ پریپ) کے تحت کراچی کی 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ وصولی 2 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 25 ارب 50 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

لاہور میں تاروگل روڈ پر رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندیاں عائد

▫️ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا رائیونڈ کے اشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عوامی نوٹس جاری

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے رائیونڈ کے نشتر زون میں واقع تاروگل روڈ کے اطراف غیر مجاز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر پابندی سے متعلق عوامی نوٹس جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کی تاریخی عمارتوں اور بازاروں کی بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی

▫️ منصوبے کے تحت تاریخی ورثے کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کے لیے موزوں گلیوں کی تعمیر اور بجلی کی تاروں کو زیرِ زمین منتقل کیا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے راولپنڈی کے اندرون شہر میں واقع متعدد تاریخی عمارتوں اور بازاروں کے تحفظ اور بحالی کے لیے 5 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل

▫️ اہم شاہراہ منصوبے سے این فائیو اور ایم ون کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا، اسلام آباد ایئرپورٹ تک رسائی اور خیبرپختونخوا سے آنے والے مسافروں کو سہولت ملے گی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مارگلہ ایونیو ایکسٹینشن اور سنگجانی انٹرچینج منصوبے پر مجموعی طور پر 43 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کا خیرمقدم

▫️ قرارداد میں آزاد کشمیر کی سڑکوں، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کو اہم قرار دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے خطے میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے لیے 100 روزہ ترقیاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

این ایچ اے کا جگلوٹ اسکردو روڈ پر 1.56 کلومیٹر طویل مالوپا ٹنل تعمیر کرنے کا منصوبہ

▫️ سفری تحفظ بہتر بنانے کے لیے نئی سرنگ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاؤ کے حفاظتی ڈھانچوں، سڑک پر روشنی اور ریسکیو سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ اسکردو روڈ پر جاری تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

سی ڈی اے نے 3.8 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایونیو کی منظوری دے دی، شاہراہ کے اطراف کمرشل منصوبے تعمیر کرنے کی تیاری

▫️ پارک روڈ کو مارگلہ انکلیو سے ملانے والی نئی شاہراہ پر مجوزہ تعمیراتی ضوابط کے تحت تجارتی اور کثیرالمقاصد منصوبے قائم کیے جائیں گے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ نے اسلام آباد میں پارک روڈ سے مارگلہ انکلیو کو ملانے والی زیرِ تعمیر 3.8 کلومیٹر طویل شاہراہ کا نام اسلام آباد ایونیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات کی لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

▫️ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں میں بہتری، سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے متعلقہ حکام کو لواری ٹنل اور چترال ہائی وے منصوبوں کے باقی ماندہ تعمیراتی و ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں