تاریخ اشاعت: November 27, 2026 - 4:01 PM
Bahawalpur Commissioner Directs Officials to Ensure Quality Construction of Bandra Pulli–Sahulat Bazaar Road
کمشنر بہاولپور کی بندرا پلی سے سہولت بازار تک سڑک کی معیاری تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت
▫️ محکمہ ہائی ویز کو سڑک کی بنیاد کی تیاری جلد مکمل کرنے، مضبوط شولڈرز تعمیر کرنے اور اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز لگانے کا حکم
کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بندرا پلی سے سہولت بازار تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور انجینئرنگ کے مقررہ معیارات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر نے سڑک کے دونوں اطراف مضبوط اور پائیدار شولڈرز تعمیر کرنے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ٹف ٹائلز نصب کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ سڑک کی خوبصورتی اور افادیت میں اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑک کی کارپٹنگ کے دوران جدید انجینئرنگ اصولوں اور مقررہ ایس او پیز کی مکمل پابندی کی جائے تاکہ سڑک کی سطح ہموار، مضبوط اور دیرپا ہو۔
عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور ناقص کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو تعمیراتی کام کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کرنے اور منظور شدہ معیار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ معائنے کے موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی ویز راؤ دلشاد احمد اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر بھی موجود تھے۔