ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1325 news articles

ریکوڈک میں پیداوار 2030 تک مؤخر ہونے کا امکان

▫️ بلوچستان میں سکیورٹی خدشات اور خطے میں کشیدگی کے باعث سرمایہ کار منصوبے کے 2028 کے شیڈول پر نظرثانی کر رہے ہیں

پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے میں پیداوار دو سال تاخیر سے، یعنی 2028 کے بجائے 2030 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے میں پیداوار دو سال تاخیر سے، یعنی 2028 کے بجائے 2030 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران میں جاری تنازع اور بلوچستان میں سکیورٹی کے مسلسل مسائل کے باعث سرمایہ کاروں نے منصوبے کے طے شدہ شیڈول پر نظرثانی شروع کردی ہے۔ منصوبے کی آپریٹر کینیڈین کمپنی بیرک مائننگ کی جانب سے اندرونی جائزہ مکمل ہونے کے بعد 2027 کے وسط تک مکمل پیمانے پر ترقیاتی کام دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے، تاہم کمپنی نے تعمیراتی شیڈول میں تبدیلی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ بیرک نے فروری 2026 میں منصوبے کا باضابطہ جائزہ شروع کیا تھا اور اپنی جانچ پڑتال کا دورانیہ 2027 کے اوائل تک بڑھا دیا تھا۔ گزشتہ ماہ مائننگ فورم امریکا سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے تعمیراتی کام کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل تعمیراتی پروگرام طے کرنے سے پہلے سکیورٹی صورتِ حال میں بہتری ضروری ہے۔ منصوبے پر سرگرمیاں سست ہوئی ہیں، تاہم انتظامیہ نے تمام 700 مستقل ملازمین اور تقریباً 2,000 کنٹریکٹ ورکرز کو برقرار رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض تھرڈ پارٹی سروس معاہدوں کی مدت ختم ہونے دی گئی ہے، جبکہ تحقیق، انتظامی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبے میں اب تک تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ اسے کمپنی اور حکومت دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل اور تکنیکی اعتبار سے قابلِ عمل منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بیرونی عوامل اس کی پیش رفت کے شیڈول کو متاثر کر سکتے ہیں۔ بیرک کے چیئرمین جان ایل تھورنٹن رواں ماہ کے آخر میں اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ ممکنہ تاخیر کے مالی اثرات سے متعلق اندازے مختلف ہیں۔ ایک تخمینے کے مطابق اگر کام ایک سال کے اندر دوبارہ شروع ہو جائے تو لاگت میں 8 سے 10 ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس جائزے میں خبردار کیا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتِ حال مزید خراب ہونے یا تاخیر دو سال سے بڑھنے پر منصوبہ ناقابلِ برداشت حد تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ ایک دوسرے اندازے کے مطابق تاخیر سے لاگت میں تقریباً 10 فیصد، یعنی 450 ملین سے 900 ملین ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں منصوبے کے بارے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ مقامی کمپنیوں کے ایک کنسورشیم کی جانب سے منصوبے میں اقلیتی حصص خریدنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ تانبے اور سونے کی پیداوار کا صرف 30 سے 35 فیصد پاکستان میں پراسیس کیا جائے گا، جبکہ باقی حصہ آپریٹر کی آسٹریلوی تنصیب کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اس سے ملک کے اندر ویلیو ایڈیشن محدود رہنے کا خدشہ ہے۔ منصوبے کی تخمینی لاگت پہلے کے تقریباً 7 ارب ڈالر کے اندازے سے بڑھ کر لگ بھگ 9.1 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ فیز ون پر سرمایہ کاری کا تخمینہ 4 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5.6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے، جبکہ فیز ٹو کے لیے مزید 3.5 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ریکوڈک کو کھلی کان کنی اور پراسیسنگ کے روایتی طریقۂ کار کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جہاں سے تانبے اور سونے کا کنسنٹریٹ تیار ہوگا۔ منصوبے کی ابتدائی گنجائش سالانہ 45 ملین ٹن خام دھات پراسیس کرنے کی ہوگی، جو فیز ٹو کے بعد بڑھ کر 90 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق کان کی عمر 40 سال تھی۔ تاہم، زیادہ پیداواری گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے تازہ ترین فیزیبلٹی سٹڈی میں اس مدت کا تخمینہ کم کرکے 37 سال کر دیا گیا ہے۔ مزید تلاش اور معدنی وسائل کی ترقی کے ذریعے کان کی عمر 80 سال تک بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ تعمیراتی کام کے عروج پر یہ منصوبہ 7,500 ملازمتیں پیدا کرے گا، جبکہ آپریشنل ہونے کے بعد تقریباً 4,000 مستقل ملازمتیں فراہم کرے گا۔ طویل مدتی اجناس کی قیمتوں کے مفروضوں کی بنیاد پر 37 سال کے دوران منصوبے سے متوقع فری کیش فلو کا تخمینہ 74 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ بیرک منصوبے میں 50 فیصد حصص کی مالک ہے۔ باقی 50 فیصد حصص بلوچستان حکومت اور پاکستان کی تین سرکاری کمپنیوں، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں