ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

ڈسکوز کی نجکاری کا اصل امتحان خریدار تلاش کرنا نہیں، پاکستان کے معاہدوں پر اعتماد بحال کرنا ہے

▫️محمد فیصل سلہریا

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی مجوزہ نجکاری اب اس مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں اصل سوال یہ نہیں رہا کہ حکومت ان کمپنیوں کے حصص کس قیمت پر اور کس طریقے سے فروخت کرے گی۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ نجی سرمایہ کار کو کس نوعیت کا کاروبار، کس معیار کا ریگولیٹری نظام اور کتنی قابلِ اعتماد بجلی مارکیٹ ملے گی؟
تینوں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تقریباً ایک درجن سرمایہ کاروں کی دلچسپی، جن میں چار غیر ملکی ادارے بھی شامل ہیں، اس لحاظ سے حوصلہ افزا ہے کہ پاکستان کا بجلی کی تقسیم کا کاروبار اب بھی تجارتی کشش رکھتا ہے۔ لیکن انہی سرمایہ کاروں کی شرائط ایک دوسری حقیقت بھی سامنے لاتی ہیں: وہ اپنی ممکنہ بولیوں میں صرف کاروباری خطرہ نہیں بلکہ پاکستان کے پالیسی اور کنٹریکچرل خطرے کی قیمت بھی شامل کر رہے ہیں۔
سرمایہ کار مستقبل میں معاہدے دوبارہ کھولنے سے تحفظ، واضح ریگولیٹری ضمانتیں، بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، طویل مدت کیلئے ٹیرف کا قابلِ پیش گوئی نظام اور اچانک پالیسی تبدیلیوں سے تحفظ چاہتے ہیں۔
یہ مطالبات پاکستان کے ماضی کو دیکھتے ہوئے حیران کن نہیں۔
ملک میں بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات، پالیسی میں اچانک تبدیلی اور ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط کیا ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات بھی بیرونی سرمایہ کار کیلئے ایک واضح پیغام رکھتے ہیں کہ آج کا قانونی معاہدہ لازماً یہ ضمانت نہیں دیتا کہ کل اسے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
اسی لیے حکومت کو یہ فرق واضح کرنا ہوگا کہ سرمایہ کاروں کا کون سا مطالبہ جائز کاروباری تحفظ ہے اور کون سا مطالبہ نجی کاروبار کا خطرہ صارفین یا قومی خزانے پر منتقل کرنے کی کوشش ہے۔
مثلاً شفاف اور قابلِ پیش گوئی ریگولیشن کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔ اگر کسی نجی کمپنی سے بجلی کے نیٹ ورک میں اربوں روپے کی طویل مدتی سرمایہ کاری متوقع ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیرف کس اصول کے تحت طے ہوگا، سرمایہ کاری کی منظوری کیسے ملے گی اور سیاسی تبدیلی کسی منظور شدہ کاروباری منصوبے کو اچانک متاثر نہیں کرے گی۔
اسی طرح حکومت کثیرالجہتی مالیاتی اداروں کے ذریعے سیاسی خطرے کی ضمانتوں پر غور کرسکتی ہے۔ ایسی ضمانتیں صرف سرمایہ کار کیلئے تحفظ نہیں بلکہ خود حکومت کو بھی معاہدوں اور پالیسیوں پر قائم رہنے کا پابند بناتی ہیں۔
لیکن کچھ جگہوں پر واضح سرخ لکیر ضروری ہے۔
اگر نجی ڈسکوز کیلئے منافع کو ڈالر سے منسلک کردیا گیا تو شرح مبادلہ میں کمی کا خطرہ بالآخر پاکستانی صارف یا حکومت کو برداشت کرنا پڑے گا۔ پاکستان جیسے ملک کیلئے، جہاں بیرونی کھاتہ پہلے ہی دباؤ کا شکار رہتا ہے، یہ ایک نئی مستقل مالی ذمہ داری پیدا کرسکتا ہے۔
یہی اصول مہنگی بجلی خریدنے کی موجودہ ذمہ داریوں سے مکمل استثنیٰ کے مطالبے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
ایک نجی ڈسکو کو مستقبل میں نسبتاً سستی بجلی خریدنے اور مسابقتی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا حق ملنا چاہیے، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ منافع بخش حصہ نجی شعبے کے پاس چلا جائے جبکہ مہنگے پیداواری معاہدوں اور کیپسٹی پیمنٹ کی پوری ذمہ داری ریاست اور صارف کے پاس رہ جائے۔
نجکاری سے پہلے اس سوال کا جواب بھی واضح ہونا چاہیے کہ خریدار آخر خرید کیا رہا ہے؟
کمپنی کے ساتھ کون سی مالی ذمہ داریاں منتقل ہوں گی؟ ملازمین کی پنشن کس کے ذمہ ہوگی؟ بقایا وصولیوں کا کیا ہوگا؟ گردشی قرضے کا کون سا حصہ کمپنی کے کھاتے میں رہے گا اور کون سا حکومت اپنے پاس رکھے گی؟
اگر ان معاملات کو فروخت سے پہلے صاف نہ کیا گیا تو آج کی نجکاری کل کا نیا تنازع بن سکتی ہے۔
یہ مسئلہ اس لیے بھی اہم ہے کہ سرکاری اداروں کی مجموعی مالی ذمہ داریاں پہلے ہی بھاری ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری شعبے کے اداروں کی مجموعی لائبیلٹیز 3.11 ٹریلین روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ اس لیے نجکاری کو محض ایک سرکاری کمپنی نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل سمجھنا کافی نہیں۔ کامیاب نجکاری کیلئے ضروری ہے کہ نئے مالک کو ایک ایسی بیلنس شیٹ دی جائے جس پر تجارتی بنیادوں پر کاروبار ممکن ہو۔
سب سے اہم معاملہ شاید ٹیرف کا ہوگا۔
سرمایہ کار پانچ سال کے بجائے سات سے دس سال کے زیادہ قابلِ پیش گوئی ٹیرف نظام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ مطالبہ اصولی طور پر قابلِ غور ہے کیونکہ بجلی کے تقسیم کار نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کئی سال میں واپس آتی ہے۔
لیکن طویل ٹیرف مدت کو غیر مشروط ضمانت بھی نہیں بنایا جاسکتا۔
اسے بجلی کے نقصانات میں کمی، وصولیوں میں بہتری، بجلی کی فراہمی کے معیار، شکایات کے ازالے اور نیٹ ورک میں حقیقی سرمایہ کاری سے جوڑنا ہوگا۔ جو کمپنی بہتر کارکردگی دکھائے اسے بہتر منافع مل سکتا ہے، لیکن ناکام نجی آپریٹر کے نقصان کی مستقل قیمت صارف سے نہیں لی جانی چاہیے۔
موجودہ یکساں قومی ٹیرف نظام پر بھی مستقبل میں نظرثانی ناگزیر ہوسکتی ہے۔ جب اچھی اور خراب کارکردگی دکھانے والی ڈسکوز کو تقریباً ایک ہی نظام میں رکھا جائے تو بہتری کی ترغیب کم ہوجاتی ہے۔
تاہم اس تبدیلی کا بوجھ بھی صارف پر اچانک نہیں ڈالا جاسکتا۔
اصل حل یہ ہے کہ کاروباری کارکردگی اور سماجی پالیسی کو الگ کیا جائے۔ اگر حکومت غریب صارفین یا مخصوص علاقوں کو سستی بجلی دینا چاہتی ہے تو سبسڈی قومی بجٹ سے واضح طور پر دی جائے، اسے ڈسکو کی بیلنس شیٹ میں چھپایا نہ جائے۔
آخرکار فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کا مقصد صرف تین کمپنیاں فروخت کرنا نہیں ہونا چاہیے۔
یہ پاکستان کیلئے اس سے بڑا امتحان ہے۔
اگر حکومت شفاف ذمہ داریوں، قابلِ پیش گوئی ٹیرف، مضبوط ریگولیشن، صارف کے تحفظ اور ایسے معاہدوں کے ساتھ یہ نجکاری کرتی ہے جنہیں سیاسی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ نہیں کھولا جاتا، تو یہ معاملہ صرف بجلی کے شعبے تک محدود نہیں رہے گا۔
یہ عالمی سرمایہ کار کو ایک زیادہ اہم پیغام دے سکتا ہے: پاکستان طویل مدتی تجارتی معاہدہ کرنے ہی نہیں، اسے نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں