ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

412 news articles

زیورخ یورپ کی مہنگی ترین پراپرٹی مارکیٹ قرار، اپارٹمنٹس کی قیمتیں پیرس سے دوگنا

زیورخ یورپ کی مہنگی ترین پراپرٹی مارکیٹ قرار، اپارٹمنٹس کی قیمتیں پیرس سے دوگنا

▫️پیرس میں پراپرٹی قیمتوں میں کمی، کوپن ہیگن اور ایمسٹرڈیم میں تیزی سے اضافہ, گلوبل پراپرٹی گائیڈ کے تازہ اعداد و شمار

برسلز | ری نیوز انٹرنشینل ڈیسک نیوز
یورپ کی مہنگی ترین رہائشی پراپرٹی مارکیٹوں کی نئی درجہ بندی میں سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ نے سبقت حاصل کر لی ہے، جبکہ سوئس شہر زیورخ مسلسل یورپ کا سب سے مہنگا شہر قرار پایا ہے جہاں اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت 18 ہزار 229 یورو فی مربع میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
گلوبل پراپرٹی گائیڈ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ کے دس مہنگے ترین رہائشی شہروں میں سے چار سوئٹزرلینڈ اور ایک لکسمبرگ میں واقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیورخ میں اپارٹمنٹ کی قیمتیں پیرس کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہیں، جو یورپی پراپرٹی مارکیٹ میں اس شہر کی غیر معمولی حیثیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
فہرست میں دسویں نمبر پر سویڈن کا دارالحکومت سٹاک ہوم ہے جہاں اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت 8 ہزار 380 یورو فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن 8 ہزار 405 یورو، ناروے کا شہر اوسلو 9 ہزار 332 یورو اور نیدرلینڈز کا ایمسٹرڈیم 9 ہزار 437 یورو فی مربع میٹر کے ساتھ شامل ہیں۔
فرانس کا دارالحکومت پیرس چھٹے نمبر پر ہے جہاں اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت 9 ہزار 490 یورو فی مربع میٹر ہے۔ تاہم پیرس ان چند شہروں میں شامل ہے جہاں گزشتہ دو برسوں کے دوران قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلند قرضہ جاتی اخراجات اور کمزور طلب نے مارکیٹ پر دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کا دارالحکومت برن 9 ہزار 952 یورو فی مربع میٹر کے ساتھ پانچویں، جبکہ لکسمبرگ سٹی 10 ہزار 941 یورو فی مربع میٹر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سوئٹزرلینڈ ہی کا خوبصورت سیاحتی شہر لوسرن 12 ہزار 66 یورو فی مربع میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
دوسرے نمبر پر جنیوا ہے جہاں اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت 16 ہزار 819 یورو فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اقوام متحدہ، عالمی ادارۂ صحت اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی موجودگی جنیوا کو دنیا کے اعلیٰ آمدنی والے پیشہ ور افراد کے لیے پرکشش بناتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیورخ نہ صرف 2026 میں یورپ کی سب سے مہنگی رہائشی پراپرٹی مارکیٹ ہے بلکہ دیگر یورپی شہروں پر اپنی برتری مزید مستحکم کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مالیاتی طاقت، سیاسی استحکام اور رہائشی یونٹس کی محدود دستیابی زیورخ میں قیمتوں کو مسلسل بلند رکھے ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں