ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

اقوام متحدہ کا جنگ زدہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے ملبے سے مصنوعی جزائر بنانے کے منصوبے کا جائزہ

اقوام متحدہ کا جنگ زدہ غزہ کی تعمیر نو کیلئے ملبے سے مصنوعی جزائر بنانے کے منصوبے کا جائزہ

▫️فزیبلٹی سٹڈی جاری، جنگ سے غزہ تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبے سے ڈھک چکا، تقریباً تین چوتھائی تعمیراتی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
اقوام متحدہ غزہ کی طویل مدتی تعمیر نو کے لیے ایک ایسے منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے جس کے تحت جنگی ملبے کو ری سائیکل کر کے ساحلی زمین بحال کرنے یا سمندر میں مصنوعی جزائر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق دو سال سے زائد عرصے پر محیط اسرائیلی جنگ کے بعد غزہ تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبے سے ڈھک چکا ہے۔ علاقے کے تقریباً تین چوتھائی تعمیراتی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث تعمیر نو کے منصوبہ سازوں کو ٹوٹے ہوئے کنکریٹ، فولاد، ٹائلوں اور دیگر تعمیراتی مواد کے بڑے حجم کو سنبھالنے کا سنگین چیلنج درپیش ہے۔
زیر غور تجاویز میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اس ملبے کے ایک حصے کو استعمال کرتے ہوئے غزہ کے بحیرہ روم سے متصل ساحل کو وسعت دی جائے اور ساحل سے دور مصنوعی جزائر بنائے جائیں۔ اس خیال کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملبے کے ایک بڑے حصے کو کارآمد بنایا جا سکتا ہے اور نئی تعمیرات کے لیے سمندری کھدائی اور تازہ تعمیراتی مواد کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔
تاہم اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، یو این ای پی نے خبردار کیا ہے کہ اس قدر بڑے منصوبے کے لیے غزہ میں دستیاب قابل استعمال ملبہ ناکافی ہے۔ قاہرہ میں عرب سربراہ اجلاس میں زیر بحث آنے والے تعمیر نو منصوبے کے تحت تقریباً 14 مربع کلومیٹر زمین بحال کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے لیے تقریباً 20 کروڑ مکعب میٹر ایگریگیٹ درکار ہوگا۔ یو این ای پی کے مطابق ری سائیکل شدہ ملبے سے اس کا صرف تقریباً ایک کروڑ مکعب میٹر حصہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ادارے کے مطابق اگر غزہ کے مجموعی ملبے کا نصف سے زائد حصہ بھی ری سائیکل کر لیا جائے تو بھی یہ بڑے پیمانے کی ساحلی بحالی کے منصوبوں کے لیے درکار مواد کا صرف تقریباً 10 فیصد فراہم کر سکے گا۔
یو این ای پی کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود ری سائیکل شدہ ملبہ چھوٹے پیمانے کے تعمیراتی اور حفاظتی کاموں میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اسے بریک واٹرز کو مضبوط بنانے، ساحلی دفاعی ڈھانچوں کی تعمیر، نشیبی زمین کو بلند کرنے اور منتخب علاقوں میں بیک فلنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بڑے کنکریٹ بلاکس سمندر کی تہہ میں بنیادوں کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں، جبکہ باریک مواد ساحلی زمین کی شکل بدلنے اور اسے بلند کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
سب سے بڑا مسئلہ ملبے کی نوعیت ہے۔ غزہ کے ملبے میں قابل استعمال کنکریٹ، اینٹیں، دھاتیں اور ٹائلیں تو موجود ہیں، مگر اس کے ساتھ ایسبیسٹوس، کیمیائی مواد، صنعتی فضلہ، فرنیچر، ممکنہ انسانی باقیات اور پھٹ نہ سکنے والا گولہ بارود بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق کسی بھی استعمال سے پہلے خطرناک اور ناقابل ری سائیکل مواد کو مکمل طور پر الگ کرنا ضروری ہوگا۔
اقوام متحدہ غزہ میں دو ری سائیکلنگ مراکز بھی قائم کر رہا ہے، جہاں ملبے کو تعمیراتی مواد میں تبدیل کیا جائے گا۔ تاہم اس عمل میں پیش رفت کا انحصار بھاری مشینری کے داخلے پر ہے، جس پر اسرائیل نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
یو این ای پی کے مطابق سمندری ماحول میں ملبے کے کسی بھی استعمال کے لیے سخت قانونی اور ماحولیاتی اصولوں پر عمل ضروری ہوگا، جن میں فلسطینی ماحولیاتی قانون نمبر 7 مجریہ 1999 بھی شامل ہے۔ اس قانون کے تحت ایسے منصوبوں کے لیے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لازمی ہے جو ماحولیاتی نظام کو متاثر کر سکتے ہوں۔
ادارے نے عالمی مثالوں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ لبنان کی خانہ جنگی کے بعد بیروت میں جنگی ملبے کو ساحلی زمین کی بحالی کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم اس تجربے کو ماحولیاتی اور انتظامی تنازعات کا سامنا رہا۔
جاپان میں 2011 کے زلزلے اور سونامی کے بعد ملبے کو منظم طریقے سے الگ کر کے ساحلی تحفظ اور تعمیر نو میں استعمال کیا گیا، جہاں سخت تکنیکی نگرانی کو کامیابی کی اہم وجہ قرار دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھی اسی نوعیت کے مضبوط حفاظتی اقدامات، شفاف نگرانی اور محتاط منصوبہ بندی ناگزیر ہوگی، اس سے پہلے کہ ملبے کی بنیاد پر کسی ساحلی ترقیاتی منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں