ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

برطانیہ میں گھروں کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ کمی، بلند مارگیج ریٹس خریداروں پر بھاری پڑنے لگے

برطانیہ میں گھروں کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ کمی، بلند مارگیج ریٹس خریداروں پر بھاری پڑنے لگے

▫️ماہرین کے مطابق بلند قرض لاگت، مہنگائی کے خدشات اور کمزور استطاعت نے کئی برسوں بعد خریداروں کے لیے مضبوط ترین مارکیٹ پیدا کر دی

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ میں گھروں کی قیمتوں میں مئی کے دوران مسلسل تیسرے ماہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ بلند مارگیج ریٹس، affordability دباؤ اور وسیع معاشی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ہیلی فیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اوسط گھریلو قیمت 0.1 فیصد کمی کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 806 پاؤنڈ رہ گئی۔ اس سے قبل اپریل میں بھی قیمتوں میں 0.1 فیصد جبکہ مارچ میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ تازہ ماہانہ کمی اس لیے بھی اہم ہے کہ تجزیہ کار مئی میں قیمتوں میں 0.1 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے، تاہم اعداد و شمار نے برطانوی ہاؤسنگ مارکیٹ کی کمزور صورتحال کو نمایاں کر دیا ہے۔
سالانہ بنیادوں پر مئی میں گھروں کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے 0.4 فیصد اضافے سے معمولی زیادہ ہے، تاہم یہ شرح تجزیہ کاروں کی جانب سے متوقع 1 فیصد اضافے سے خاصی کم رہی۔ مارکیٹ حالات کو دیکھتے ہوئے ہیلی فیکس نے رواں سال کے لیے گھروں کی سالانہ قیمتوں میں اضافے کی اپنی پیش گوئی بھی کم کر دی ہے۔
خریداروں کے لیے مارگیج لاگت بدستور سب سے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ منی فیکٹس کے مطابق جمعرات کو دو سالہ فکسڈ مارگیج کا اوسط ریٹ 5.66 فیصد تھا، جبکہ مارچ کے آغاز میں یہ شرح 4.83 فیصد تھی۔ اسی طرح پانچ سالہ فکسڈ مارگیج ریٹ بھی بڑھ کر 5.62 فیصد تک پہنچ گیا، جو رواں سال کے آغاز میں 4.95 فیصد تھا۔
ہیلی فیکس کی ہیڈ آف مارگیجز امانڈا برائیڈن کا کہنا ہے کہ پراپرٹی قیمتوں کا رجحان مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے جڑی غیر یقینی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ حالیہ عرصے میں مارگیج ریٹس میں کچھ کمی ہوئی ہے، تاہم مہنگائی سے متعلق بلند توقعات نے قرض لاگت کو سال کے آغاز کے مقابلے میں زیادہ رکھا ہے، جس سے خریداروں کی استطاعت متاثر ہو رہی ہے اور طلب کمزور پڑ رہی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق موجودہ حالات خریداروں کے حق میں جا رہے ہیں۔ آن دی مارکیٹ کے صدر جیسن ٹیب نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ کئی برسوں میں خریداروں کے لیے سب سے مضبوط پوزیشن میں ہے، کیونکہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب پراپرٹیز کی تعداد زیادہ ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں میں استحکام اس بات کا اشارہ ہے کہ خریدار اور فروخت کنندگان اپنی توقعات کو نئے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں، نہ کہ مارکیٹ پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
تاہم پہلی بار گھر خریدنے والوں کی سرگرمی اب بھی محدود ہے۔ امانڈا برائیڈن کے مطابق نسبتاً مستحکم قیمتیں اگرچہ خریداروں کے مارکیٹ سے باہر ہو جانے کے خدشے کو کم کر سکتی ہیں، لیکن affordability مسائل اب بھی ان کی قوت خرید کو محدود کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ ایجنسی اینٹنی رابرٹس کی ہیڈ آف سیلز ایمی رینلڈز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں محتاط مگر سنجیدہ فروخت کنندگان اور لاگت کے حوالے سے حساس خریدار نمایاں ہیں، جن کے پاس اس وقت حقیقی سودے بازی کی طاقت موجود ہے۔ ان کے مطابق مارکیٹ کو دوبارہ رفتار پکڑنے کے لیے قیمتوں میں استحکام کے ساتھ ساتھ لین دین کے حجم میں اضافہ بھی ضروری ہے۔
برطانوی ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے مہنگائی بھی ایک اہم عنصر بنی ہوئی ہے۔ اپریل میں برطانیہ میں مہنگائی کم ہو کر 2.8 فیصد پر آ گئی تھی، جو ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح تھی۔ اس کمی کی ایک وجہ گھریلو توانائی پرائس کیپ میں کمی بھی تھی۔ تاہم ماہرین معاشیات کے مطابق آنے والے مہینوں میں مہنگائی دوبارہ بڑھ سکتی ہے، خاص طور پر جولائی سے توانائی پرائس کیپ میں 13 فیصد اضافے کے بعد سالانہ حد 1,850 پاؤنڈ تک پہنچنے کے باعث۔
ہیلی فیکس کے اعداد و شمار سے قبل نیشن وائیڈ نے بھی رواں ہفتے مئی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں ماہانہ کمی رپورٹ کی تھی۔ اگرچہ دونوں ادارے مختلف طریقہ کار استعمال کرتے ہیں، تاہم دونوں کی تازہ رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بلند قرض لاگت اور affordability دباؤ کے باعث برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ وسیع دباؤ کا شکار ہے۔
ہیلی فیکس کے مطابق آئندہ مہینوں میں گھروں کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہنے کی توقع ہے، تاہم مارکیٹ کا رخ مارگیج ریٹس، مہنگائی کے رجحان اور خریداروں کی بلند قرض لاگت برداشت کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہوگا۔
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں