ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

412 news articles

یو اے ای میں دفتری کرایوں میں تیزی، پرائم سپیس کی قلت سے مارکیٹ مزید سخت

یو اے ای میں دفتری کرایوں میں تیزی، پرائم سپیس کی قلت سے مارکیٹ مزید سخت

▫️دبئی میں گریڈ بی دفاتر کے کرائے سالانہ بنیادوں پر 23.4 فیصد بڑھ گئے، جبکہ ابو ظہبی میں پرائم آفس ویکنسی صرف 0.1 فیصد رہ گئی

دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
یو اے ای کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مضبوط رفتار برقرار رکھی، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ دبئی اور ابو ظہبی میں دفتری کرایوں میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پریمیم دفتری جگہ کی محدود دستیابی اور کاروباری اداروں کی مسلسل طلب نے مارکیٹ کو مزید مضبوط رکھا۔
جے ایل ایل کی تازہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ڈائنامکس رپورٹ کے مطابق مضبوط معاشی بنیادوں، کاروباری اداروں کے اعتماد اور معیاری دفاتر کی محدود دستیابی نے علاقائی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باوجود یو اے ای کے آفس اور ریٹیل سیکٹرز کو سہارا دیا، اگرچہ بعض کاروباری اداروں نے توسیع کے فیصلوں میں محتاط رویہ اختیار کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنیاں تیزی سے “فلائٹ ٹو کوالٹی” حکمت عملی اپنا رہی ہیں، جس کے تحت بہتر مقام، اعلیٰ معیار کے دفتری ماحول، لچکدار لیزنگ شرائط اور طویل مدتی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے والے اثاثوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
جے ایل ایل کے مشرق وسطیٰ و افریقہ کے ہیڈ آف ریسرچ تیمور خان نے کہا کہ یو اے ای کے آفس اور ریٹیل سیکٹرز نے مضبوط بنیادی معاشی حالات اور فعال کاروباری و لینڈ لارڈ حکمت عملیوں کی بدولت غیر معمولی لچک اور مطابقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پرائم سپیس کی طلب بدستور مضبوط ہے، جبکہ دستیاب سپلائی مسلسل محدود ہو رہی ہے۔
ابو ظہبی میں پرائم آفس کرایوں میں سالانہ بنیادوں پر 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گریڈ اے اور گریڈ بی دفتری جگہوں کے کرایوں میں بالترتیب 5.1 فیصد اور 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دارالحکومت میں ویکنسی کی شرح انتہائی کم رہی، جہاں شہر بھر میں آفس ویکنسی 1.4 فیصد جبکہ پرائم آفس ویکنسی صرف 0.1 فیصد تک آ گئی۔
دبئی میں کرایوں میں زیادہ تیز اضافہ دیکھا گیا، جہاں گریڈ بی دفاتر کے کرائے سالانہ بنیادوں پر 23.4 فیصد بڑھے۔ اس رجحان کی وجہ یہ ہے کہ کاروباری ادارے ڈی آئی ایف سی، ڈاؤن ٹاؤن دبئی اور بزنس بے جیسے اہم کاروباری علاقوں میں محدود پرائم سپیس کے باعث نسبتاً کم لاگت کے متبادل مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ دبئی میں گریڈ اے آفس کرایوں میں 19 فیصد جبکہ پرائم آفس کرایوں میں 17.2 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سہ ماہی کے دوران دبئی کا مجموعی آفس انوینٹری 101.1 ملین مربع فٹ تک پہنچ گیا، جبکہ ابو ظہبی کا آفس اسٹاک 4.18 ملین مربع میٹر تک بڑھ گیا۔ نئی پراجیکٹ ڈیلیوریز کے بعد دبئی میں شہر بھر کی ویکنسی شرح 7.3 فیصد رہی، تاہم پرائم ویکنسی صرف 0.7 فیصد تک محدود رہی۔
لیزنگ سرگرمیوں میں کچھ کمی بھی دیکھی گئی، جہاں ابو ظہبی میں آفس رینٹل کنٹریکٹ رجسٹریشنز سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اور دبئی میں 7.7 فیصد کم ہوئیں۔ تاہم دبئی میں آفس لیز رینیولز میں سالانہ بنیادوں پر 11.2 فیصد اضافہ ہوا، جو کاروباری اداروں کے اعتماد اور کرایہ داروں کی مضبوط برقرار ی کو ظاہر کرتا ہے۔
یو اے ای کا ریٹیل سیکٹر بھی نسبتاً مستحکم رہا، جسے مقامی کھپت، حکومتی معاشی معاونت اور لچکدار لیزنگ ماڈلز سے سہارا ملا۔ دبئی کا ریٹیل انوینٹری 56 ملین مربع فٹ تک پہنچ گیا، جبکہ ویکنسی شرح کم ہو کر 4.8 فیصد رہی۔ ابو ظہبی میں ریٹیل ویکنسی 8.9 فیصد پر مستحکم رہی۔
جے ایل ایل کے مطابق کمیونٹی ریٹیل، تجرباتی تصورات، ویلنیس فوکسڈ برانڈز اور مقامی برانڈز صارفین کے بدلتے رجحانات کے دوران زیادہ لچکدار رہنے کی توقع ہے۔
برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں