ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

امریکہ میں ہاؤسنگ ری ماڈلنگ مارکیٹ میں معمولی کمی کے باوجود استحکام برقرار

امریکہ میں ہاؤسنگ ری ماڈلنگ مارکیٹ میں معمولی کمی کے باوجود استحکام برقرار

▫️زیادہ مارگیج ریٹس اور پرانے گھروں کی بڑی تعداد ری ماڈلنگ سرگرمی کو سہارا دے رہی ہے

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
2026 کی پہلی سہ ماہی میں امریکہ میں گھروں کی ری ماڈلنگ سے وابستہ کاروباری اعتماد میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، تاہم مجموعی رجحان بدستور مثبت رہا۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف ہوم بلڈرز (NAHB) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ری ماڈلنگ مارکیٹ انڈیکس (RMI) 2 پوائنٹس کمی کے بعد 62 پر آ گیا۔ اس کے باوجود 50 سے اوپر کی سطح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مارکیٹ کو اب بھی زیادہ تر ماہرین بہتر سمجھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ معمولی کمی معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آئی ہے، جس کے باعث کچھ گھر مالکان اخراجات کے حوالے سے محتاط ہو گئے ہیں۔ تاہم اس کا اثر محدود دکھائی دیتا ہے۔ ایلیٹ پائک کے مطابق صرف تھوڑی تعداد میں ری ماڈلرز نے بتایا کہ صارفین نے اپنے منصوبے مؤخر کیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلب اب بھی برقرار ہے۔
یہ انڈیکس پانچ اہم اجزاء پر مشتمل ہے، جن میں موجودہ مارکیٹ صورتحال اور مستقبل کی توقعات شامل ہیں۔ موجودہ حالات کا انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 70 پر آ گیا، جو اب بھی مستحکم سطح سے کافی اوپر ہے۔ 50 ہزار ڈالر یا اس سے زائد مالیت کے بڑے منصوبوں میں کمی ہو کر 67 رہ گئی، جبکہ درمیانے درجے کے منصوبے 69 تک آ گئے۔ اس کے برعکس 20 ہزار ڈالر سے کم لاگت کے چھوٹے منصوبوں میں بہتری دیکھنے میں آئی جو 74 تک پہنچ گئے، جو اس شعبے میں مضبوطی کی علامت ہے۔
مستقبل کے اشاریے بھی کچھ کمزور پڑے، جہاں انڈیکس 56 سے کم ہو کر 54 ہو گیا۔ نئے منصوبوں کی طلب (لیڈز) 53 تک محدود رہی جبکہ بیک لاگ 55 تک گر گیا، جو آنے والے وقت میں رفتار میں کچھ کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس شعبے میں استحکام کی بڑی وجہ امریکہ میں پرانے گھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بلند مارگیج ریٹس ہیں، جن کی وجہ سے لوگ نئے گھر خریدنے کے بجائے اپنے موجودہ گھروں کی بہتری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رابرٹ ڈیٹز کے مطابق تقریباً 21 فیصد ری ماڈلنگ سرگرمیاں حال ہی میں خریدے گئے گھروں سے متعلق ہیں، جبکہ صرف 4 فیصد کام فروخت سے پہلے تیاری پر مبنی ہے۔
معمولی کمی کے باوجود مجموعی طور پر امریکی ری ماڈلنگ سیکٹر کا منظرنامہ مثبت ہے، جہاں بنیادی طلب بدستور مضبوط ہے، اگرچہ مہنگی فنانسنگ اور معاشی غیر یقینی صورتحال قلیل مدتی رفتار کو متاثر کر رہی ہیں۔
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں