ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

امریکہ میں عوامی اراضی اور ماحولیاتی پالیسی 2026 میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل

امریکہ میں عوامی اراضی اور ماحولیاتی پالیسی 2026 میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل

▫️ فنڈنگ خلا، اجازت ناموں میں اصلاحات اور قانونی مزاحمت اراضی نظم و نسق کی سمت متعین کریں گی ▫️ ماحولیاتی تنظیمیں عدالتی اور کانگریسی محاذ آرائی کے لیے تیار

امریکہ | ری نیوز پاکستان 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ میں عوامی اراضی (Public Lands) کے انتظام و انصرام کا معاملہ ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 2025 کے دوران ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کئی دیرینہ قواعد و ضوابط میں نرمی اور بعض ح...

امریکہ | ری نیوز پاکستان
2026 کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ میں عوامی اراضی (Public Lands) کے انتظام و انصرام کا معاملہ ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 2025 کے دوران ماحولیاتی تحفظ سے متعلق کئی دیرینہ قواعد و ضوابط میں نرمی اور بعض حفاظتی اقدامات کے خاتمے کے بعد، اب آنے والا سال یہ طے کرے گا کہ آیا یہ تبدیلیاں مستقل حیثیت اختیار کرتی ہیں، عدالتوں میں چیلنج ہوتی ہیں یا قانون ساز ادارے انہیں دوبارہ زیرِ غور لاتے ہیں۔ 2026 کا سب سے اہم مسئلہ وفاقی عوامی اراضی کے لیے فنڈنگ کا مستقبل ہے۔ گریٹ امریکن آؤٹ ڈورز ایکٹ—جو کئی برسوں تک قومی پارکس، وائلڈ لائف ریفیوجز اور دیگر وفاقی زمینوں پر دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے سالانہ اربوں ڈالر فراہم کرتا رہاہے مخصوص فنڈنگ نظام 2025 کے اختتام پر ختم ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں پارک انفراسٹرکچر کی مرمت اور دیکھ بھال کے التوا شدہ منصوبے دوبارہ بڑھنے لگے ہیں۔ قانون سازوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 2026 میں اس فنڈنگ نظام کی تجدید، اس میں ترمیم یا کسی متبادل فریم ورک پر بحث کریں گے، جس کے اثرات تحفظاتی منصوبوں، سیاحتی سہولیات اور آؤٹ ڈور سیاحت پر انحصار کرنے والی دیہی معیشتوں پر براہِ راست مرتب ہوں گے۔ اسی سال پالیسی مباحث کا ایک اور بڑا محور اجازت ناموں (Permitting) اور ضابطہ جاتی اصلاحات ہوں گی۔ انتظامیہ توانائی، کان کنی اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے وفاقی زمینوں پر منظوری کے عمل کو مزید تیز کرنے کے اشارے دے رہی ہے، جس کا مؤقف ہے کہ تیز رفتار اجازت نامے معاشی ترقی اور توانائی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔ حامی حلقے اسے غیر ضروری بیوروکریسی میں کمی قرار دیتے ہیں، جبکہ ناقدین خبردار کرتے ہیں کہ اس سے ماحولیاتی جانچ پڑتال اور عوامی مشاورت کمزور ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں آبی وسائل، جنگلی حیات کے مساکن اور جنگلاتی ماحولیاتی نظام کو طویل المدتی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ قانونی محاذ پر بھی 2026 میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ ماحولیاتی تنظیمیں اور متعدد ریاستی حکومتیں عدالتوں میں ایسے مقدمات دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جن کا مقصد گزشتہ برسوں میں ختم کیے گئے تحفظاتی قواعد اور ماحولیاتی حفاظتی اقدامات کو چیلنج کرنا ہے۔ یہ عدالتی کارروائیاں اس بات کا تعین کر سکتی ہیں کہ وفاقی اداروں کو ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے میں کس حد تک اختیار حاصل رہے گا، خصوصاً قومی جنگلات، وائلڈ لائف ریزروز اور حساس آرکٹک و مغربی علاقوں میں۔ 2026 میں کمزور تحفظاتی پالیسیوں کے معاشی اثرات بھی ایک اہم سوال بن کر ابھر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آؤٹ ڈور تفریح، شکار، ماہی گیری اور سیاحت سے وابستہ صنعتیں بڑی حد تک بہتر طور پر منظم عوامی اراضی پر انحصار کرتی ہیں۔ اراضی پالیسی میں طویل غیر یقینی صورتحال دیہی علاقوں میں سرمایہ کاری کے فیصلوں کو متاثر کر سکتی ہے، جہاں مستحکم تحفظاتی فریم ورک روزگار اور مقامی آمدنی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ مجموعی طور پر، 2026 امریکہ میں عوامی اراضی کے نظم و نسق کے لیے ایک فیصلہ کن سال بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ زیرِ التوا فنڈنگ فیصلے، آگے بڑھتی ضابطہ جاتی اصلاحات اور مضبوط ہوتی قانونی مزاحمت اس بات کا تعین کریں گی کہ آیا وفاقی زمینیں صنعتی سرگرمیوں کے مزید پھیلاؤ کی طرف جائیں گی یا ترقی اور طویل المدتی ماحولیاتی تحفظ کے درمیان کسی متوازن حکمتِ عملی کو اپنایا جائے
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں