ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

417 news articles

امریکا میں اپریل کے دوران گھروں کی فروخت مستحکم، استطاعت میں بہتر ی مگر گھروں کی دستیابی بدستور محدود

امریکا میں اپریل کے دوران گھروں کی فروخت مستحکم، استطاعت میں بہتر ی مگر گھروں کی دستیابی بدستور محدود

▫️نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے مطابق فروخت معمولی اضافے کے ساتھ 40 لاکھ 20 ہزار سالانہ رفتار تک پہنچ گئی، علاقائی سطح پر ملا جلا رجحان برقرار

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز پاکستان
امریکا میں اپریل 2026 کے دوران پہلے سے موجود گھروں کی فروخت تقریباً مستحکم رہی، جس سے رہائشی پراپرٹی مارکیٹ میں محتاط استحکام کا اشارہ ملتا ہے۔ بہتر ہوتی ہوئی قوت خرید اور نسبتاً کم مارگیج ریٹس نے گھروں کی محدود دستیابی کے دباؤ کو کسی حد تک کم کیا۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے سے موجود گھروں کی فروخت مارچ کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ کر موسمی اثرات سے پاک سالانہ شرح کے حساب سے 40 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ اپریل 2025 کے مقابلے میں فروخت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ شدید مندی سے تو باہر آ رہی ہے مگر استحکام بحالی ابھی دور ہے۔
ماہانہ بنیاد پر یہ معمولی بہتری تمام خطوں میں یکساں نہیں تھی۔ مڈویسٹ اور ساؤتھ میں فروخت بہتر ہوئی، نارتھ ایسٹ میں صورتحال تقریباً مستحکم رہی جبکہ ویسٹ میں کمی دیکھی گئی، جہاں گھروں کی قیمتیں اور خریداری کی لاگت اب بھی خریداروں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف رئیلٹرز کے چیف اکانومسٹ لارنس یون نے کہا کہ مجموعی معاشی اشاروں میں تضاد کے باوجود رہائشی مارکیٹ کو بہتر ہوتی ہوئی افورڈ ایبلٹی سے محدود سہارا ملا ہے۔
ان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مارگیج ریٹس میں کمی آئی ہے جبکہ آمدنی میں اضافہ گھروں کی قیمتوں کے اضافے سے نسبتاً تیز رہا۔ یہی عوامل کچھ خریداروں کو دوبارہ مارکیٹ میں لانے کا سبب بنے، تاہم یہ رفتار وسیع بحالی کے لیے ابھی ناکافی ہے۔
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کا سب سے بڑا مسئلہ گھروں کی دستیابی بدستور محدود رہنا ہے۔ اپریل میں انوینٹری 14 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو مارچ کے مقابلے میں 5.8 فیصد اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے۔ موجودہ فروخت کی رفتار کے حساب سے یہ 4.4 ماہ کی سپلائی کے برابر ہے۔
انوینٹری میں اضافے کے باوجود کئی مارکیٹس میں دستیاب گھروں کی تعداد محدود ہے۔ رئیلٹرز کے مطابق بعض قیمتوں کے حصوں میں اب بھی ایک سے زائد خریداروں کی پیشکشیں سامنے آ رہی ہیں، اگرچہ مقابلہ وبا کے دور والی شدت سے کافی کم ہو چکا ہے۔
گھروں کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا۔ اپریل میں موجودہ گھروں کی درمیانی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 700 ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ مسلسل 34 واں مہینہ ہے جب سالانہ بنیاد پر گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ افورڈبیلٹی میں نمایاں بہتری آئی۔ ہاؤسنگ افورڈیبلٹی انڈیکس گزشتہ سال کے 101.4 سے بڑھ کر 110.6 ہو گیا۔ تمام بڑے خطوں میں سالانہ بنیاد پر بہتری دیکھی گئی، جس میں ویسٹ سب سے آگے رہا، اگرچہ یہ خطہ اب بھی خریداروں کے لیے مہنگے ترین علاقوں میں شامل ہے۔
مارگیج ریٹس خریداروں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونے والا اہم عنصر رہے۔ فریڈی میک کے مطابق اپریل میں 30 سالہ فکسڈ مارگیج ریٹ اوسطاً 6.33 فیصد رہا۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تھا مگر مارچ سے قدرے زیادہ، جس کے باعث قرض لینے کی لاگت تاریخی معیار کے مقابلے میں اب بھی بلند رہی۔
سنگل فیملی ہومز کی فروخت مارچ کے مقابلے میں تبدیل نہیں ہوئی اور سالانہ رفتار کے حساب سے 36 لاکھ 40 ہزار رہی۔ کنڈو اور کوآپ سیلز 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔
دونوں کیٹیگریز میں قیمتیں مضبوط رہیں، سنگل فیملی گھروں کی قیمتیں سالانہ بنیاد پر 1.0 فیصد جبکہ کنڈوز کی قیمتیں 1.1 فیصد بڑھیں۔
علاقائی سطح پر ساؤتھ نے سب سے مضبوط سالانہ کارکردگی دکھائی، جہاں فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد بڑھی۔ ویسٹ میں سالانہ بنیاد پر فروخت مستحکم رہی، نارتھ ایسٹ میں 8.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مڈویسٹ میں ماہانہ بہتری کے باوجود سالانہ بنیاد پر 1.0 فیصد کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ کے دیگر اشارے بتاتے ہیں کہ صورتحال بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔ گھروں کے فروخت ہونے کا درمیانی وقت مارچ کے 41 دن سے کم ہو کر اپریل میں 32 دن رہ گیا، تاہم یہ مدت گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتوں اور قرض کی بلند لاگت کے باعث خریدار زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔
پہلی بار گھر خریدنے والے خریدار مجموعی لین دین کا 33 فیصد رہے، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہے۔ نقد خریداری اور سرمایہ کاروں کی سرگرمی دونوں میں کمی آئی، جس سے روایتی خریداروں کی طرف معمولی جھکاؤ ظاہر ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر اپریل کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ تیز بحالی کے بجائے ایک محدود دائرے میں آگے بڑھ رہی ہے۔ بہتر affordability اور گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مارگیج ریٹس مارکیٹ کو سہارا دے رہے ہیں، مگر گھروں کی کم دستیابی اور بلند قیمتیں فروخت میں مضبوط اضافے کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں