ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

امریکا میں کمرشل مارگیج قرضہ 5 کھرب ڈالر کے قریب پہنچ گیا

امریکا میں کمرشل مارگیج قرضہ 5 کھرب ڈالر کے قریب پہنچ گیا

▫️بڑھتی ہوئی شرح سود کے باوجود کمرشل رئیل اسٹیٹ فنانسنگ میں استحکام موجود ہے، رئیل اسٹیٹ ماہرین کی رائے

نیویارک | ری نیوز پاکستان امریکا میں کمرشل اور ملٹی فیملی مارگیج قرضہ تقریباً 5 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو بلند شرحِ سود کے باوجود قرضہ جات میں مسلسل سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔ مورگیج بینکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار ...

نیویارک | ری نیوز پاکستان
امریکا میں کمرشل اور ملٹی فیملی مارگیج قرضہ تقریباً 5 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو بلند شرحِ سود کے باوجود قرضہ جات میں مسلسل سرگرمی کی عکاسی کرتا ہے۔ مورگیج بینکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے اختتام پر مجموعی بقایا قرضہ 4.99 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، جو سہ ماہی بنیاد پر 75.2 ارب ڈالر (1.5 فیصد) اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
سالانہ بنیاد پر یہ مارکیٹ 214 ارب ڈالر بڑھی، جو 2024 کے اختتام کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود کے باوجود کمرشل رئیل اسٹیٹ فنانسنگ میں استحکام موجود ہے، اگرچہ قرض دہندگان نے شرائط سخت کر دی ہیں۔
ملٹی فیملی ہاؤسنگ سیکٹر اس ترقی کا بنیادی محرک رہا۔ اپارٹمنٹس سے منسلک مارگیج قرضے صرف چوتھی سہ ماہی میں 57.3 ارب ڈالر بڑھے، جس سے مجموعی حجم 2.29 کھرب ڈالر تک جا پہنچا۔ پورے سال کے دوران اس شعبے میں 6.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کرائے کے رہائشی یونٹس کی مسلسل طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
مالیاتی ادارے بدستور اس شعبے پر حاوی ہیں۔ بینک اور سیونگ ادارے تقریباً 1.9 کھرب ڈالر کے ساتھ 37 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔ حکومتی معاونت یافتہ ادارے اور متعلقہ سیکیورٹیز تقریباً 1.1 کھرب ڈالر (23 فیصد) کے حامل ہیں، جبکہ لائف انشورنس کمپنیاں اور کمرشل مارگیج بیکڈ سیکیورٹیز کا حصہ نسبتاً کم ہے۔
ملٹی فیملی سیکٹر میں حکومتی معاونت یافتہ فنانسنگ چینلز کا کردار نمایاں ہے، جو تقریباً نصف قرضے پر مشتمل ہیں۔ سہ ماہی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری تیزی سے ادارہ جاتی اور حکومتی پورٹ فولیوز کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جہاں 2025 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ قرضہ جاتی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم مارکیٹ زیادہ محتاط ہو رہی ہے۔ بلند شرح سود کے باعث قرض دہندگان اب اثاثوں کے معیار اور قرض لینے والوں کی مالی حیثیت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، جو ایک مستحکم مگر محتاط ترقی کی جانب اشارہ ہے۔
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں