ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

417 news articles

سنگاپور ایشیا پیسیفک میں آفس فٹ آؤٹ کیلئے مہنگا ترین شہر قرار: نائٹ فرینک

سنگاپور ایشیا پیسیفک میں آفس فٹ آؤٹ کیلئے مہنگا ترین شہر قرار: نائٹ فرینک

▫️بڑھتی ہوئی لیبر لاگت، ای ایس جی معیارات معیارات اور کنٹریکٹرز کی محدود دستیابی کے باعث فی مربع میٹر لاگت 2,000 امریکی ڈالر سے تجاوز

سنگاپور | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز سنگاپور کو ایشیا پیسیفک خطے میں آفس فٹ آؤٹ کے لیے سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں اوسط لاگت 2,029 امریکی ڈالر فی مربع میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف نائٹ فرینک کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ...

سنگاپور | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
سنگاپور کو ایشیا پیسیفک خطے میں آفس فٹ آؤٹ کے لیے سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں اوسط لاگت 2,029 امریکی ڈالر فی مربع میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ انکشاف نائٹ فرینک کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
فرم کی ایشیا پیسیفک فٹ آؤٹ کاسٹ گائیڈ 2026، جو 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، میں 23 شہروں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹوکیو 1,994 امریکی ڈالر فی مربع میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ تاپی 1,593 امریکی ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ دوسری جانب Phnom Penh سب سے سستا شہر قرار پایا جہاں اوسط لاگت صرف 375 امریکی ڈالر فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی۔سنگاپور میں یہی رجحان رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار ہے۔
نائٹ فرینک کے مطابق آئندہ 12 ماہ کے دوران خطے میں فٹ آؤٹ لاگت میں 2 سے 5 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جس کی بڑی وجہ عمومی مہنگائی کے بجائے سٹرکچرل چیلنجز ہیں۔ ان میں تعمیراتی شعبے میں ہنرمند افرادی قوت کی کمی، مہارت یافتہ مزدوروں کے لیے بڑھتا ہوا مقابلہ، اور سخت ہوتے ہوئے پائیداری و ضابطہ جاتی تقاضے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) تقاضے اب آپشن کے بجائے بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ سنگاپور اور سڈنی جیسے شہروں میں ESG کے مطابق آفس فٹ آؤٹ اب معمول بن چکا ہے، جس سے جدید پائیداری نظام اور سمارٹ ورک پلیس ٹیکنالوجی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اہم رجحان ڈیزائن اینڈ بلڈ (D&B) ماڈل کا بڑھتا ہوا استعمال ہے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے دفاتر میں۔ اس ماڈل کے تحت ڈیزائن اور تعمیر کو ایک ہی معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے لاگت میں شفافیت آتی ہے اور منصوبے کی مدت میں 20 سے 30 فیصد تک کمی ممکن ہوتی ہے۔ ٹم آ رمسٹرانگ، جو نائٹ فرینک میں گلوبل ہیڈ آف آکو پائر سٹریٹجی اینڈ سلوشنز ہیں، کے مطابق کاروباری ادارے اب زیادہ پیچیدہ فیصلوں کے ماحول کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاگت میں اضافہ نہ صرف لیبر اور پائیداری کے تقاضوں کی وجہ سے ہو رہا ہے بلکہ تجارتی رکاوٹوں کے باعث میٹریل اور سپلائی چین پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
سنگاپور کے سرفہرست ہونے کی وجوہات میں بڑھتی ہوئی لیبر لاگت، کنٹریکٹرز کی محدود دستیابی اور سخت تعمیراتی معیارات شامل ہیں۔ شہر میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی تیاری پر نمایاں اضافی لاگت آتی ہے، جو اسے ایک اہم علاقائی کاروباری مرکز بناتی ہے جہاں معیار کو ترجیح دی جاتی ہے۔
دوسری جانب بھارت کے بڑے آفس مارکیٹس اب بھی خطے میں نسبتاً کم لاگت والے شمار ہوتے ہیں۔ تاہم جکارتہ، منیلا، کوالالمپور اور بینکاک جیسے شہروں میں معیار اور ضابطہ جاتی تقاضوں میں اضافے کے باعث لاگت بتدریج بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرنسی میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی ڈیوٹیز بھی بڑے خطرات ہیں۔ اس کے پیش نظر کمپنیاں زیادہ مؤثر حکمت عملی اختیار کر رہی ہیں، جن میں مقامی سطح پر میٹریل کی فراہمی شامل ہے تاکہ لاگت کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن اخراج بھی کم کیا جا سکے۔
مجموعی طور پر نائٹ فرینک کے مطابق کمپنیاں اب فٹ آؤٹ منصوبہ بندی کو اپنی وسیع تر رئیل اسٹیٹ حکمت عملی کا حصہ بنا رہی ہیں، کیونکہ سٹرکچرل لاگت کے دباؤ ایشیا پیسیفک میں دفتری سرمایہ کاری کے فیصلوں کو نئی شکل دے رہے ہیں۔
کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں