ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

413 news articles

ایشیا پیسیفک کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں بحالی کے آثار، دفتری املاک دوبارہ سرمایہ کاری کا مرکز بن گئیں

ایشیا پیسیفک کمرشل پراپرٹی مارکیٹ میں بحالی کے آثار، دفتری املاک دوبارہ سرمایہ کاری کا مرکز بن گئیں

▫️ٹوکیو، سڈنی اور سنگاپور سرفہرست ، خطرات کے باوجود محتاط بہتری کا رجحان برقرار

ٹوکیو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
ایشیا پیسیفک خطے میں کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ 2026 میں محتاط انداز میں بحالی کی جانب گامزن ہے، جہاں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور آمدن کے واضح امکانات نے سرمایہ کاروں کو دوبارہ اس شعبے کی طرف راغب کرنا شروع کر دیا ہے۔
سی بی آر ای گروپ کے حالیہ سروے کے مطابق خطے کے تقریباً 57 فیصد سرمایہ کار رواں سال اپنی پراپرٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنائی گئی محتاط حکمت عملی سے واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ "نیٹ بائنگ انٹینشنز"، جو سرمایہ کاروں کے رجحان کا اہم پیمانہ سمجھی جاتی ہے، بڑھ کر 17 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 2025 میں 13 فیصد اور 2024 میں صرف 5 فیصد تھی۔
مارکیٹ میں بہتری کی بنیاد مضبوط کرایہ دار طلب، نئے منصوبوں میں کمی اور مالیاتی سہولتوں میں بتدریج نرمی جیسے عوامل پر ہے۔ ان عوامل نے سرمایہ کاروں کو ایسے اثاثوں پر توجہ مرکوز کرنے پر آمادہ کیا ہے جو مستقل اور پائیدار کرایہ جاتی آمدن فراہم کر سکیں۔
چھ برس بعد پہلی بار دفتری املاک سرمایہ کاری کا سب سے بڑا مرکز بن کر ابھری ہیں، جنہوں نے صنعتی اور لاجسٹکس شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو وبا کے دوران ای کامرس کے فروغ سے نمایاں حیثیت اختیار کر گیا تھا۔ ٹوکیو، سڈنی اور سنگاپور جیسے بڑے شہروں میں یہ رجحان زیادہ نمایاں ہے، جہاں بلند آکوپینسی ریٹس اور محدود سپلائی کرایوں میں اضافے اور اثاثہ جات کی قدر کو مستحکم کر رہے ہیں۔
ٹوکیو مسلسل ساتویں سال خطے کا سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری مرکز بنا ہوا ہے، جہاں کم شرح سود اور مستحکم آمدن سرمایہ کاروں کو متوجہ کر رہی ہے۔ سڈنی دوسرے، سنگاپور تیسرے اور سیول چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ ہانگ کانگ بھی رہائشی تبدیلیوں اور ہوٹل ری پوزیشننگ کی سرگرمیوں کے باعث دوبارہ نمایاں منڈیوں میں شامل ہو گیا ہے۔
اگرچہ دفتری املاک میں دلچسپی بڑھی ہے، تاہم صنعتی اور لاجسٹکس شعبہ بدستور سرمایہ کاروں کی ترجیحات میں شامل ہے، جہاں تقریباً 20 فیصد سرمایہ کار اس شعبے کو اہمیت دے رہے ہیں۔ 2027 کے بعد نئی سپلائی میں کمی کی توقع اور ای کامرس سے جڑی طلب اس شعبے کو طویل المدتی بنیاد فراہم کر رہی ہے۔
اسی دوران متبادل شعبوں میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ کرایہ پر مبنی رہائشی منصوبے، خصوصاً بلڈ ٹو رینٹ ماڈل، سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ڈیٹا سینٹرز بھی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بڑھتی اہمیت کے باعث سرمایہ کاری کے اہم میدان کے طور پر ابھر رہے ہیں۔
سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں کور پلس اور ویلیو ایڈ حکمت عملیاں 60 فیصد سے زائد ترجیحات پر مشتمل ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار اب کرایہ جاتی آمدن میں اضافے پر مبنی منافع کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ کم قیمت پر خریداری جیسے مواقع کم ہو گئے ہیں۔ بلند تعمیراتی اور مزدوری لاگت کے باعث موقع کی مناسبت سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔
خطے میں رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs) رواں سال بڑے خریداروں کے طور پر سامنے آنے کی توقع ہے، جبکہ نجی سرمایہ کار ممکنہ طور پر وہ اثاثے فروخت کرنا شروع کر سکتے ہیں جو انہوں نے ماضی کی مارکیٹ گراوٹ کے دوران حاصل کیے تھے۔
تاہم چیلنجز بدستور موجود ہیں۔ تعمیراتی اور مزدوری اخراجات میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے، جو پہلی بار شرح سود سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ چین اور بھارت جیسے اہم ممالک میں جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال جبکہ جاپان اور آسٹریلیا کی مرکزی بینک پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی مارکیٹ کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہیں۔
مجموعی طور پر ایشیا پیسیفک کمرشل پراپرٹی مارکیٹ بتدریج بحالی کی راہ پر گامزن ہے، جہاں غیر ضروری جوش و خروش کے بجائے محتاط اور منظم سرمایہ کاری کے ذریعے اعلیٰ معیار کے آمدن پیدا کرنے والے اثاثوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔
عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں