ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

416 news articles

مین ہیٹن ہاؤسنگ مارکیٹ پہلی سہ ماہی میں سست روی کا شکار، لگژری سیکٹر نے اثر کم کر دیا

مین ہیٹن ہاؤسنگ مارکیٹ پہلی سہ ماہی میں سست روی کا شکار، لگژری سیکٹر نے اثر کم کر دیا

▫️کمزور رجحان اور محدود دستیابی کے باعث فروخت اور نئی لسٹنگز میں کمی واقع ہوگئی

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک مین ہٹن کی رہائشی پراپرٹی مارکیٹ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سست روی کے آثار دکھائی دیے ہیں۔ تاہم لگژری سیکٹر میں مضبوط طلب نے مجموعی کمزوری کے اثرات کو کسی حد تک کم کر دیا، یہ بات Compass کی رپورٹ میں س...

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک
مین ہٹن کی رہائشی پراپرٹی مارکیٹ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سست روی کے آثار دکھائی دیے ہیں۔ تاہم لگژری سیکٹر میں مضبوط طلب نے مجموعی کمزوری کے اثرات کو کسی حد تک کم کر دیا، یہ بات Compass کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
مجموعی رہائشی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ تعداد 2,279 یونٹس تک محدود رہی، جبکہ سائن ہونے والے معاہدوں میں 6.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شدید سرد موسم، عالمی غیر یقینی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور محدود سپلائی کے باوجود یہ کمی نسبتاً معمولی قرار دی گئی ہے۔
مارکیٹ کے لیے سب سے بڑا چیلنج دستیاب پراپرٹیز کی کمی رہی۔ مجموعی ہاؤسنگ سپلائی میں 5.4 فیصد کمی ہوئی، جبکہ نئی لسٹنگز میں 17.5 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، خاص طور پر کوآپریٹو سیگمنٹ میں۔
محدود سپلائی کے باعث فروخت کنندگان پر قیمتیں کم کرنے کا دباؤ کم رہا، جبکہ ممکنہ شرح سود میں کمی اور اچھی لوکیشنز میں مسلسل طلب نے بھی قیمتوں کو سہارا دیا۔ قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ میڈین سیل پرائس میں 8.5 فیصد اضافہ ہو کر 1.275 ملین ڈالر ہو گئی، جبکہ اوسط قیمت 2 فیصد بڑھ کر 2.24 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ تاہم فی مربع فٹ اوسط قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مہنگے گھروں کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی۔
لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مضبوطی کا اہم ذریعہ بنی۔ 10 سے 20 ملین ڈالر مالیت کے گھروں کے معاہدوں میں 47.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انتہائی لگژری کنڈوز کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امیر خریدار اب بھی مین ہیٹن کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ سمجھتے ہیں، تاہم سرگرمی 30 ملین ڈالر سے زائد ڈیلز سے ہٹ کر 20 سے 30 ملین ڈالر کے درمیان منتقل ہو گئی ہے۔
پراپرٹی کی اقسام کے لحاظ سے کنڈوز نے قیمتوں میں بہتر کارکردگی دکھائی، تاہم لین دین کی تعداد کم رہی۔ کنڈو فروخت میں 1.3 فیصد کمی ہوئی، لیکن اوسط قیمت بڑھ کر 3.13 ملین ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب کوآپریٹو فروخت میں 4.7 فیصد کمی اور اوسط قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
مختلف علاقوں میں اپر ایسٹ سائڈ کوآپریٹو سرگرمی کا بڑا مرکز رہا، جبکہ ویسٹ اپر ویسٹ سائڈ میں بھی بہتری کے آثار نظر آئے۔ ڈاؤن ٹاؤن علاقوں میں قیمتیں زیادہ رہیں، جبکہ مڈ ٹاؤن ویسٹ میں لین دین کم مگر کوآپریٹو قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
ٹاؤن ہاؤسز کی فروخت میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں لین دین میں معمولی کمی آئی لیکن مہنگی ڈیلز کی وجہ سے اوسط قیمت میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ مہینوں میں موسم بہار کے دوران نئی سپلائی آنے سے مارکیٹ میں استحکام متوقع ہے، تاہم شرح سود اور مجموعی معاشی حالات خریداروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتے رہیں گے۔
سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں