ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

412 news articles

معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی انویل رئیل اسٹیٹ جنوبی یورپ میں رہائشی، ہوٹلنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریگی

معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی انویل رئیل اسٹیٹ جنوبی یورپ میں رہائشی، ہوٹلنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریگی

▫️400 ملین یورو اکٹھے کر لیے، 300 ملین ہدف تھا، سرمایہ کاروں کا تعلق یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکا سے ہے

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
انویل رئیل اسٹیٹ نے جنوبی یورپ میں رہائشی اور ہوٹلنگ شعبے کے لیے اپنے نئے سرمایہ کاری فنڈ، انویل یوڈورا فنڈ 2، کے ذریعے 400 ملین یورو اکٹھے کر لیے ہیں، جو اس کے 300 ملین یورو کے ابتدائی ہدف سے زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق اس فنڈ میں یورپ، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکا کے سرمایہ کاروں نے حصہ لیا، جن میں اثاثہ مینجمنٹ ادارے، مالیاتی ادارے، فیملی آفسز، فاؤنڈیشنز اور پروویڈنٹ فنڈز شامل ہیں۔
انویل کے مطابق فنڈ کی سرمایہ کاری کا مرکز اٹلی اور یونان ہوں گے، جبکہ لیوریج کو شامل کرنے کے بعد اس کی مجموعی سرمایہ کاری صلاحیت ایک ارب یورو سے زائد ہو جائے گی۔
یہ فنڈ ایسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کرے گا جن کی قیمت مارکیٹ میں کم یا غیر متوازن ہو، جبکہ لیکویڈیٹی، دوبارہ سرمایہ کاری، سنگل اثاثوں، پورٹ فولیوز اور پلیٹ فارمز کے حصول کے ذریعے انہیں دوبارہ پوزیشن یا ڈیولپ کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فنڈ اب تک اپنے تقریباً 60 فیصد سرمائے کو 10 سرمایہ کاری منصوبوں میں لگا چکا ہے، جبکہ ایک اثاثہ پہلے ہی فروخت یا مکمل طور پر حاصل شدہ منافع کے ساتھ نمٹا دیا گیا ہے۔
ان سرمایہ کاری منصوبوں میں YellowSquare کے ساتھ شراکت داری کے تحت جنوبی یورپ میں 5 ہزار بستروں پر مشتمل ہوٹلنگ پلیٹ فارم، یونان میں 2 ہزار یونٹس کا فلیکسیبل لیونگ پلیٹ فارم اور روم کے Hotel Majestic کو Baccarat Hotel Rome میں تبدیل کرنے کے لیے 111 ملین یورو کا مکمل قرض شامل ہے۔
انویل رئیل اسٹیٹ کے بانی اور مینیجنگ پارٹنر کرس پاپاکرسٹوفورو نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی مضبوط حمایت حوصلہ افزا ہے۔ ان کے مطابق انویل ہمیشہ ملکیتی سوچ کے ساتھ کام کرتا ہے، جہاں کمپنی کے مفادات سرمایہ کاروں کے مفادات سے مکمل طور پر ہم آہنگ رہتے ہیں۔
انویل رئیل اسٹیٹ کے پارٹنر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر گبریل میگوٹی نے کہا کہ جنوبی یورپ میں رسک کے مقابلے میں بہتر منافع کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ ان کے مطابق طلب و رسد میں ساختی فرق، مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال اور لچکدار سرمائے کی مسلسل ضرورت انویل کی مہارت کے مطابق مواقع پیدا کر رہی ہے۔
برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں