ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

417 news articles

ٹورنٹو میں اپریل کے دوران گھروں کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ، قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

ٹورنٹو میں اپریل کے دوران گھروں کی فروخت میں 7 فیصد اضافہ، قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

▫️اوسط فروخت قیمت سالانہ بنیادوں پر تقریباً 5 فیصد کم، خریداروں کا اعتماد بحال ہونے لگا

ٹورنٹو | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
گریٹر ٹورنٹو ایریا میں اپریل کے دوران گھروں کی فروخت مسلسل دوسرے ماہ سالانہ بنیادوں پر بڑھ گئی، جبکہ اوسط قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔ ٹورنٹو ریجنل رئیل اسٹیٹ بورڈ کے مطابق اپریل میں خطے بھر میں 5,946 گھروں کی خرید و فروخت ہوئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
بورڈ کے مطابق مارچ کے مقابلے میں 'سیزنلی ایڈجسٹڈ' بنیادوں پر بھی فروخت میں 6.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے موسمِ بہار میں مارکیٹ سرگرمیوں میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔
فروخت میں اضافے کے باوجود قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔ اپریل میں گھروں کی اوسط فروخت قیمت 1,051,969 ڈالر رہی، جو اپریل 2025 کے مقابلے میں 4.9 فیصد کم ہے۔ اسی طرح عام گھر کی قدر کو ظاہر کرنے والا کمپوزٹ بینچ مارک پرائس انڈیکس بھی سالانہ بنیادوں پر 6.6 فیصد کم ریکارڈ کیا گیا۔
ٹورنٹو ریجنل رئیل اسٹیٹ بورڈ کے چیف انفارمیشن آفیسر جیسن مرسر کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران گھروں کی قیمتوں اور قرض لینے کی لاگت میں کمی نے بعض خریداروں کو دوبارہ مارکیٹ کا رخ کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اب بھی طلب کا ایک بڑا حصہ موجود ہے جو مناسب حالات کا منتظر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی معاملات میں زیادہ وضاحت اور جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں کمی مارکیٹ سرگرمیوں میں مزید بہتری لا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں نئی listings کی تعداد کم رہی۔ خطے میں 17,097 نئی پراپرٹیز مارکیٹ میں آئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.3 فیصد کم ہیں۔ مجموعی فعال listings بھی 6.4 فیصد کمی کے بعد 25,110 رہ گئیں۔
ماہرین کے مطابق فروخت میں اضافے اور قیمتوں میں کمی کا امتزاج خریداروں، خصوصاً پہلی بار گھر خریدنے والوں، کے لیے بہتر موقع پیدا کر رہا ہے۔ Real Broker Ontario سے وابستہ جیسیکا ہیمل کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں اور مخصوص پراپرٹیز میں خریداروں کو اب زیادہ مذاکراتی طاقت حاصل ہے، خاص طور پر وہاں جہاں گھر مناسب قیمت پر پیش نہیں کیے گئے یا کم مطلوبہ مقامات پر واقع ہیں۔
تاہم ان کے مطابق اچھی لوکیشن، بہتر حالت اور مناسب قیمت والی پراپرٹیز اب بھی خریداروں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور بعض علاقوں میں متعدد آفرز بھی سامنے آ رہی ہیں۔
اپریل کے دوران سٹی آف ٹورنٹو میں 2,312 گھروں کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافہ ہے۔ گریٹر ٹورنٹو کے دیگر علاقوں میں 3,634 گھروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو سالانہ بنیادوں پر 5.7 فیصد زیادہ ہے۔
رہائشی پراپرٹی کی تمام بڑی اقسام میں سرگرمی بڑھی۔ ڈیٹیچڈ گھروں کی فروخت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کونڈو کی فروخت 9.1 فیصد بڑھی۔ ٹاؤن ہاؤسز کی فروخت میں 0.6 فیصد اور سیمی ڈیٹیچڈ گھروں کی فروخت میں 0.4 فیصد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق کونڈو فروخت میں اضافہ اس شعبے میں ممکنہ بحالی کا اشارہ ہو سکتا ہے، جو گزشتہ چند برسوں سے زیادہ سپلائی اور کمزور طلب کے باعث دباؤ کا شکار تھا۔ قیمتوں میں کمی نے پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے مارکیٹ میں داخلے کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
جیسیکا ہیمل کا کہنا ہے کہ بہت سے خریدار موجودہ affordability conditions کو پراپرٹی مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع سمجھ رہے ہیں، خاص طور پر اس سے پہلے کہ قیمتیں دوبارہ مضبوط ہونا شروع ہو جائیں ۔
کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں