ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

412 news articles

مانچسٹر میں برطانیہ کی بلند ترین عمارت کی تعمیر  کیلئے 5 کروڑ پاؤنڈ قرض منظور

مانچسٹر میں برطانیہ کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ پاؤنڈ قرض منظور

▫️246 میٹر بلند 76 منزلہ ’نوبو مانچسٹر‘ لندن سے باہر ملک کی سب سے اونچی عمارت ہوگی، معروف ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو بھی اس منصوبے کے اہم سرمایہ کاروں میں شامل

مانچسٹر | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں لندن سے باہر ملک کی بلند ترین فلک بوس عمارت کی تعمیر کا منصوبہ ایک اہم پیش رفت کے بعد حقیقت کے قریب پہنچ گیا ہے، جب مقامی حکام نے اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد قرض کی منظوری دے دی۔
نوبو مانچسٹر نامی 76 منزلہ عمارت شہر کے مرکز میں تعمیر کی جائے گی۔ 246 میٹر (807 فٹ) بلند اس ٹاور میں 452 رہائشی اپارٹمنٹس، ایک اعلیٰ معیار کا ریستوران اور 160 کمروں پر مشتمل ہوٹل شامل ہوگا۔ منصوبے کے تحت ایک علیحدہ 23 منزلہ ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا جس میں 133 کرائے کے مکانات عام لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے، تاکہ کم آمدنی والے افراد کو رہائش کی سہولت میسر آ سکے۔
اس منصوبے کی منظوری گزشتہ سال مانچسٹر سٹی کونسل نے دی تھی، تاہم بعد ازاں پیش رفت سست روی کا شکار ہو گئی۔ اب گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے ) نے منصوبے میں 5 کروڑ 4 لاکھ پاؤنڈ کا قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے تعمیراتی کام آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
جی ایم سی اے کی عوامی رپورٹ کے مطابق یہ قرض عام لوگوں کو کرائے کی رہائش پر مشتمل منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سب سے مؤثر مالیاتی طریقہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی لاگت اور مالیاتی مشکلات کے باعث یہ منصوبہ سرکاری معاونت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔ مزید یہ کہ ڈویلپر کمپنی سال بوائے ایک مکمل ٹاور صرف سماجی کرائے کی رہائش کے لیے مختص کرنے کی خواہش رکھتی ہے، جس کے لیے اضافی مالی مدد ناگزیر تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگر یہ معاونت فراہم نہ کی جاتی تو منصوبہ سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کے لیے مطلوبہ مالی منافع پیدا کرنے میں ناکام رہتا۔ اسی لیے رعایتی قرض کو منصوبے کی مجموعی مالی قابلِ عمل حیثیت بحال کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مانچسٹر سٹی کونسل پہلے ہی منصوبہ بندی کے مراحل میں یہ اطمینان حاصل کر چکی تھی کہ اس منصوبے کے لیے مالی وسائل دستیاب ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو بھی اس منصوبے کے اہم سرمایہ کاروں میں شامل ہیں۔ عمارت کی تکمیل کے بعد اس کا انتظام سنبھالے گی، جو رابرٹ ڈی نیرو کی شریک ملکیت میں قائم ایک بین الاقوامی ہوٹل اور مہمان نوازی کی کمپنی ہے۔
برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں