ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

417 news articles

دبئی: رئیل اسٹیٹ مارکیٹ  شدید مالی دباؤ سے دوچار ہے، بلومبرگ

دبئی: رئیل اسٹیٹ مارکیٹ شدید مالی دباؤ سے دوچار ہے، بلومبرگ

▫️سرمایہ کاروں میں کریڈٹ کوالٹی اور ری فنانسنگ کے حوالے سے خدشات تیزی سے بڑھ رہے ہیں

دبئی | ری نیوز پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دبئی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جہاں دو بڑے پراپرٹی ڈویلپرز کے اسلامی بانڈز شدید خطرے کے زمرے میں داخل ہو گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں میں کریڈٹ کوالٹی اور ری ف...

دبئی | ری نیوز پاکستان
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث دبئی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، جہاں دو بڑے پراپرٹی ڈویلپرز کے اسلامی بانڈز شدید خطرے کے زمرے میں داخل ہو گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں میں کریڈٹ کوالٹی اور ری فنانسنگ کے حوالے سے خدشات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث ان بانڈز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر میں جاری کیے گئے 6 سکوک اس وقت ایسے درجے پر پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا ییلڈ اسپریڈ رسک فری ریٹ سے 1000 بیسس پوائنٹس سے بھی زیادہ ہو گیا ہے، جو کسی بھی بانڈ کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ یہ سکوک مشرقِ وسطیٰ میں ڈالر میں جاری رئیل اسٹیٹ بانڈز کا تقریباً 15 فیصد بنتے ہیں۔
یہ شریعت کے مطابق بانڈز دبئی کی کمپنیوں بنگھاٹی ہولڈنگ اور اومنیات ہولڈنگ سے منسلک اداروں نے جاری کیے ہیں، جن میں بنگھاٹی کا 2027 میں میچور ہونے والا بانڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بنگھاٹی بنیادی طور پر مڈ مارکیٹ ہاؤسنگ میں کام کرتی ہے، تاہم حالیہ عرصے میں اس نے لگژری منصوبوں کی طرف بھی قدم بڑھایا ہے، جن میں مرسڈیز برانڈڈ ٹاور اور دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک بنانے کے منصوبے شامل ہیں، جبکہ اومنیات کا فوکس انتہائی لگژری منصوبوں پر ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ وہ بانڈز بھی شدید دباؤ میں ہیں جو ابھی تک مکمل طور پر خطرے کے زمرے میں شامل نہیں ہوئے۔ مثال کے طور پر سبحہ ریئلٹی کے 2030 کے بانڈ کا رسک پریمیم 300 بیسس پوائنٹس سے بڑھ کر 800 بیسس پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ارادا ڈیولپمنٹس کے ایک بانڈ کا اسپریڈ دوگنا ہو کر 728 بیسس پوائنٹس تک جا پہنچا ہے۔
ان چاروں کمپنیوں کے قرضوں کو بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پہلے ہی نان انویسٹمنٹ گریڈ یعنی کمزور درجہ بندی میں رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں ان پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ بہتر درجہ بندی والی کمپنیوں کے بانڈز بھی متاثر ہوئے ہیں، تاہم ان کے نقصانات نسبتاً محدود رہے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کا شعبہ جو کچھ عرصہ قبل تک انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، اب اچانک مندی کا شکار ہو گیا ہے۔ فروری کے آخر تک سب سے زیادہ متاثرہ بانڈ بھی خطرے کی حد سے کافی نیچے تھا، مگر جنگ شروع ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی پرائمری بانڈ مارکیٹ تقریباً بند ہو چکی ہے، جس سے کمپنیوں کے لیے نئے قرض حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے اور کمزور مالی حیثیت رکھنے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا ماہرین کے مطابق دبئی کی رئیل سٹیٹ کمپنیاں اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ہیج فنڈز کی جانب سے شارٹ سیلنگ نے بھی مارکیٹ میں فروخت کے دباؤ کو بڑھایا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ کمپنیوں نے اپنی پوزیشن مستحکم قرار دی ہے۔ بنگھاٹی کے مطابق اس کے تمام تعمیراتی منصوبے معمول کے مطابق جاری ہیں، منسوخی کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے اور مارچ میں فروخت کی رفتار بحران سے پہلے جیسی سطح پر برقرار ہے۔ اومنیات نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی مالی طور پر مستحکم ہے اور اس کے پاس آئندہ 4 سال کے لیے آمدن کی واضح صورتحال موجود ہے۔
فچ ریٹنگز نے بنگھاٹی اور اومنیات کو ممکنہ ڈاؤن گریڈ کے لیے واچ لسٹ میں ڈال دیا ہے، جس کی وجہ جغرافیائی سیاسی خطرات، طلب میں کمی اور تعمیراتی لاگت میں اضافے کا خدشہ بتایا گیا ہے، تاہم ادارے کے مطابق دونوں کمپنیوں کی بیلنس شیٹس اب بھی مضبوط ہیں۔ موڈیز نے بھی حال ہی میں بنگھاٹی کی ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے پاس آئندہ ایک سال کے لیے مناسب لیکویڈیٹی موجود ہے۔
جنگ سے قبل یو اے ای کی پراپرٹی کمپنیاں بڑے پیمانے پر قرض لے رہی تھیں تاکہ دبئی اور ابوظہبی میں رہائشی منصوبوں کے لیے زمین حاصل کی جا سکے۔ 2025 میں یو اے ای میں رئیل سٹیٹ بانڈز کا اجرا تقریباً 7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جو 2024 کے مقابلے میں دگنا تھا، اور اب 2030 تک تقریباً 8 ارب ڈالرز کے قرضے واجب الادا ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کچھ سرمایہ کار مواقع کی تلاش میں ہیں، تاہم زیادہ تر مارکیٹ میں واضح صورتحال سامنے آنے کا انتظار کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر یقینی صورتحال ابھی برقرار رہے گی۔
کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

کینیڈا میں غیر ملکی خریداروں کو نئے گھروں کی خریداری کی اجازت دینے کی تجویز، پابندی 2029 تک بڑھانے کا منصوبہ

▫️ وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نئے تعمیر شدہ گھروں اور فروخت نہ ہونے والے کنڈومینیم اپارٹمنٹس خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے غیر ملکی خریداروں کے لیے رہائشی جائیدادوں کی خریداری پر عائد پابندی یکم جنوری 2029 تک بڑھانے کے ساتھ نئے تعمیر شدہ گھروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

سعودی عرب کا جدہ اور طائف میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کا اعلان

▫️ رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے تحت جائیدادوں کی رجسٹریشن کا نیا مرحلہ 29 نومبر 2026 سے شروع ہوکر 4 مارچ 2027 تک جاری رہے گا

سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی (ریگا) نے مکہ ریجن کے شہروں جدہ اور طائف کے مخصوص علاقوں میں 12 ہزار 296 جائیدادوں کی رجسٹریشن کے نئے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم کے نئے ٹھیکے جاری

▫️ نئے تعمیراتی معاہدوں کے بعد ایئرپورٹ منصوبے کے لیے جاری کردہ ٹھیکوں کی مجموعی مالیت 80 ارب درہم سے تجاوز کرگئی

دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 56 ارب 50 کروڑ درہم مالیت کے نئے تعمیراتی اور ترقیاتی ٹھیکے جاری کردیے گئے ہیں، جو امارات کے ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں