ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

409 news articles

امریکہ میں ہاؤسنگ افورڈیبلٹی اقدامات بارے کیلئے ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی مشترکہ حمایت سامنے آگئی

ریڈفن سروے کے مطابق پہلی بار گھر خریدنے والوں کیلئے ٹیکس مراعات، کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سستی رہائش، کرایوں پر حد اور ڈاؤن پیمنٹ معاونت کو وسیع عوامی حمایت حاصل

واشنگٹن ڈی سی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکہ میں رئیل اسٹیٹ بروکریج کمپنی ریڈفن کے نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایوں کے بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی سطح پر اقدامات کو ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں کی غیر معمولی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے مطابق ہاؤسنگ افورڈیبلٹی اب سیاسی اختلاف سے زیادہ ایک قومی معاشی مسئلہ بن چکی ہے۔
سروے کے مطابق 79 فیصد امریکی پہلی بار گھر خریدنے والوں کیلئے ٹیکس مراعات کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 77 فیصد افراد ایسی وفاقی پالیسیوں کے حق میں ہیں جن کا مقصد رہائش کو عوام کیلئے قابل استطاعت بنانا ہے۔ اسی طرح تین چوتھائی رائے دہندگان کرایوں میں اضافے پر حد مقرر کرنے اور کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے سستی رہائش کی تعمیر کے حامی ہیں، جبکہ 74 فیصد افراد ڈاؤن پیمنٹ معاونت پروگرامز کی حمایت کرتے ہیں۔
رہائشی یونٹس کی فراہمی بڑھانے سے متعلق اقدامات کو بھی نمایاں عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ سروے میں نصف سے زائد افراد نے کہا کہ حکومتوں کو ان کی مقامی آبادیوں میں نئے گھروں کی تعمیر آسان بنانی چاہیے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام گھروں کی قلت کو قیمتوں اور کرایوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ سمجھ رہے ہیں۔
اگرچہ ڈیموکریٹس میں ان اقدامات کی حمایت نسبتاً زیادہ رہی، تاہم ری پبلکنز کی جانب سے بھی نمایاں تائید سامنے آئی۔ سروے کے مطابق 85 فیصد ڈیموکریٹس اور 77 فیصد ری پبلکنز پہلی بار گھر خریدنے والوں کیلئے ٹیکس کریڈٹس کے حامی ہیں، جبکہ 83 فیصد ڈیموکریٹس اور 74 فیصد ری پبلکنز وسیع تر وفاقی ہاؤسنگ افورڈیبلٹی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کے معاملے پر بھی 85 فیصد ڈیموکریٹس اور 68 فیصد ری پبلکنز نے حمایت کا اظہار کیا۔
اہم بات یہ ہے کہ دونوں جماعتوں، ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز، کے 57 فیصد ووٹرز نے ایسی پالیسیوں کی حمایت کی جو ان کی اپنی کمیونٹیز میں گھروں کی تعمیر کو آسان بنائیں۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان زوننگ اصلاحات، اجازت ناموں کے عمل کو تیز کرنے اور رہائشی تعمیرات میں حائل رکاوٹیں کم کرنے کے حق میں بڑھتی ہوئی عوامی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی قانون ساز گھروں کی فراہمی بڑھانے، پرمٹنگ نظام کو جدید بنانے اور تعمیراتی شعبے میں ریگولیٹری رکاوٹیں کم کرنے سے متعلق مختلف وفاقی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق محدود تعمیرات، سخت زوننگ قوانین، بلند مارگیج ریٹس اور بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت نے امریکہ کو گزشتہ کئی دہائیوں کے مشکل ترین ہاؤسنگ افورڈیبلٹی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
ریڈفن کی چیف اکانومسٹ ڈیرل فیئر ویدر کے مطابق ہاؤسنگ افورڈیبلٹی اب صرف مقامی حکومتوں کا معاملہ نہیں رہی بلکہ ایک قومی معاشی بحران بن چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زوننگ اصلاحات اور پرمٹنگ کے عمل کو آسان بنانے جیسے اقدامات بھاری سرکاری اخراجات کے بغیر بھی رہائش کو زیادہ قابل استطاعت بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ووٹرز اب وفاقی، ریاستی اور مقامی حکومتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ گھروں کی فراہمی بڑھانے، قیمتوں میں کمی لانے اور عام شہریوں کیلئے گھر خریدنے کے مواقع وسیع کرنے کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کریں۔
ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر میں جائیدادوں کی فروخت میں ایک ہفتے کے دوران 39 فیصد کمی، لین دین کا حجم 53 کروڑ 70 لاکھ قطری ریال تک محدود

▫️ 15 سے 21 نومبر کے دوران جائیدادوں کی خرید و فروخت کے 105 سودے ریکارڈ، اپارٹمنٹ عمارتوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری

قطر کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران جائیدادوں کی فروخت میں 39 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں