تاریخ اشاعت: October 19, 2026 - 4:09 PM
Outstanding Instalments to Be Waived, Plot Transferred to Heirs if Buyer Dies Under ‘Al Ghani Tahaffuz Plan’: Wajahat Ali Khan
'الغنی تحفظ پلان' کے تحت خریدار کی وفات پر بقایا اقساط معاف، پلاٹ ورثا کو منتقل کیا جائے گا: وجاہت علی خان
▫️ دورانِ اقساط انتقال کرنے والے خریدار کے لواحقین کو مزید اقساط ادا نہیں کرنا ہوں گی، الغنی گارڈن کے ہیڈ آف آر ای سی اینڈ سیلز کی 'ری نیوز ' سے گفتگو
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستانالغنی گارڈن کے ہیڈ آف آر ای سی اینڈ سیلز وجاہت علی خان نے کہا ہے کہ ’’الغنی تحفظ پلان" کے تحت اقساط پر پلاٹ یا فائل خریدنے والے شخص کی دورانِ ادائیگی وفات کی صورت میں اس کی بقایا اقساط معاف کر دی جائیں گی...
الغنی گارڈن کے ہیڈ آف آر ای سی اینڈ سیلز وجاہت علی خان نے کہا ہے کہ ’’الغنی تحفظ پلان" کے تحت اقساط پر پلاٹ یا فائل خریدنے والے شخص کی دورانِ ادائیگی وفات کی صورت میں اس کی بقایا اقساط معاف کر دی جائیں گی اور پلاٹ اس کے قانونی ورثاء کے نام منتقل کیا جائے گا۔
'ری نیوز پاکستان' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کا مقصد خریدار کی وفات کے بعد اس کے اہلِ خانہ کے لیے گھر کے حصول کا خواب برقرار رکھنا ہے۔ ان کے مطابق اگر خریدار اقساط کی ادائیگی کے دوران انتقال کر جائے تو اس کے لواحقین پر باقی اقساط کی ادائیگی کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
اس سوال پر کہ کیا خریدار کی وفات کے بعد ورثاء کو کوئی مزید قسط ادا نہیں کرنا ہوگی، وجاہت علی خان نے وضاحت کی کہ دورانِ اقساط وفات کی صورت میں باقی تمام اقساط معاف کر دی جائیں گی اور پلاٹ ورثاء کو دے دیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ الغنی تحفظ جیسی سہولت دیگر ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے متعارف نہیں کرائی اور یہی اقدامات ان کے منصوبے کو منفرد بناتے ہیں۔
وجاہت علی خان نے منصوبے میں مسجدِ اقصیٰ کی طرز پر مسجد کی تعمیر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں الغنی گارڈن کے رہائشی اس مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔