ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

846 news articles

لاہور میں ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 2 تعمیرات مسمار اور 101 سیل کر دی گئیں سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، فارمیسی، شوروم، دفاتر اور دکانیں شامل

لاہور میں ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 2 تعمیرات مسمار اور 101 سیل کر دی گئیں سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، فارمیسی، شوروم، دفاتر اور دکانیں شامل

▫️سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، فارمیسی، شوروم، دفاتر اور دکانیں شامل

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے زیر انتظام علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے والی املاک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو زیر تعمیر عمارتیں مسمار اور 101 املاک سیل کر دیں۔
ایل ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے گجومتہ، اٹاری سروبہ، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، کینال روڈ، سمن آباد، جی ٹی روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں بیک وقت کارروائیاں کیں۔
آپریشن کے دوران گجومتہ میٹرو بس سٹیشن کے قریب زیر تعمیر ایک غیر قانونی عمارت مسمار کر دی گئی۔ اسی طرح سینٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کے قریب جاری غیرقانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا گیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے اٹاری سروبہ کے قریب رہائشی املاک کے غیرقانونی کمرشل استعمال پر متعدد عمارتیں سیل کیں، جبکہ گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں خلاف ضابطہ تجارتی سرگرمیوں پر 28 املاک کو سیل کر دیا گیا۔
کینال روڈ، سمن آباد اور جی ٹی روڈ پر غیرقانونی کمرشل استعمال اور واجب الادا کمرشل فیس جمع نہ کرانے پر 60 املاک سیل کی گئیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی 12 املاک کو سیل کیا گیا۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹ، گروسری سٹور، ہارڈویئر سٹور، فارمیسی، دکانیں، شوروم اور دفاتر سمیت مختلف کاروباری مراکز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کارروائی سے پہلے متعلقہ املاک کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم مقررہ مدت میں عمارتوں کو منظور شدہ استعمال کے مطابق نہ کرنے اور واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر آپریشن کیا گیا۔
یہ کارروائیاں چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں انجام دی گئیں، جبکہ ٹاؤن پلاننگ ونگ اور انفورسمنٹ کے عملے نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے والی املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے جائیداد مالکان کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی املاک کا استعمال منظور شدہ قواعد کے مطابق کریں اور تمام واجبات بروقت ادا کریں۔
کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں