ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

846 news articles

ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا عمل تیز، ٹاؤن پلاننگ ونگ کی مکمل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا عمل تیز، ٹاؤن پلاننگ ونگ کی مکمل ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

▫️انسپکشن اور سیلنگ آپریشنز کیلئے کیو آر کوڈ کارڈ لازمی، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور جرمانوں کی ریکوری کیلئے ڈیجیٹل میکانزم تیار کرنے کی ہدایت

لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستان
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کے امور کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ، فیلڈ انسپکشن اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ میں جاری ڈیجیٹل ریفارمز اور انسپکشن رجیم پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کا مکمل ڈیٹا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ فیلڈ سرگرمیوں، انسپکشنز اور کارروائیوں کی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جا سکے۔
طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ سے متعلق انسپکشن اور فیلڈ سرگرمیوں کے لیے وضع کیے جانے والے ایس او پیز جلد نافذ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل ذرائع کو بروئے کار لایا جائے۔
اجلاس میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور جرمانوں کی مؤثر ریکوری کے لیے ڈیجیٹل میکانزم مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفیسر کو غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ سے متعلق مانیٹرنگ ڈیش بورڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا، تاکہ ایسی املاک کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے واضح کیا کہ فیلڈ میں انسپکشن اور سیلنگ آپریشن کے لیے جانے والی تمام ٹیموں کے ارکان کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی شناختی کارڈ لازمی طور پر آویزاں کرنا ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی شناخت واضح کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے شفاف اور قابلِ تصدیق کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف بھی مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور ادارے کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
طاہر فاروق نے ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ ٹیموں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں ہونے والی سرگرمیوں کو مرکزی نظام کے ذریعے باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف میٹروپولیٹن پلانر، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ریونیو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے اور شہریوں کو زیادہ مؤثر، شفاف اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں