ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

846 news articles

جیلانی پارک کے مرکزی دروازے کی بحالی مکمل، بلال یاسین نے افتتاح کر دیا

جیلانی پارک کے مرکزی دروازے کی بحالی مکمل، بلال یاسین نے افتتاح کر دیا

▫️پنجاب حکومت کا فوکس عوامی ریلیف اور بہتر گورننس ہے، سیاسی قوتیں قومی مفاد اور جمہوری روایات کو ترجیح دیں: صوبائی وزیر ہاؤسنگ

لاہور : ری نیوز پاکستان صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد جیلانی پارک کے مرکزی دروازے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید اور اے ایم ڈی راؤ تسلیم اختر سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں 79 واں جشن آزادی بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ حکومت جشن آزادی کی تقریبات کے ساتھ شہری سہولیات، پارکوں اور عوامی مقامات کی بہتری پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور گورننس کو بہتر بنانا ہے۔ موجودہ سیاسی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد، جمہوری روایات اور سیاسی برداشت کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فلاحی منصوبوں کا مقصد محض سیاسی تشہیر نہیں بلکہ مستحق خاندانوں تک حقیقی ریلیف پہنچانا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ای بسوں، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، سکالرشپس، ہسپتالوں، صاف پانی، واسا کی سہولیات، سہولت بازاروں اور سیف سٹی کیمروں سمیت متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلال یاسین نے خصوصی طور پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے کم آمدن والے خاندانوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ محدود آمدن رکھنے والے ایسے خاندان جو اپنا گھر تعمیر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، انہیں مالی سہولت فراہم کرکے گھر کی تعمیر میں مدد دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری، سرمایہ کاری اور عوام کو پائیدار ریلیف فراہم کرنے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کا حل چاہتے ہیں اور حکومت کی توجہ انہی مسائل پر مرکوز ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جا رہی ہے جبکہ عوامی وسائل کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ حالات میں تمام سیاسی قیادت کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی اور کسی سیاسی دباؤ کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مہنگائی، بے روزگاری، پسماندگی اور عوامی مسائل سے ہے۔
کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں