تاریخ اشاعت: September 15, 2026 - 2:10 PM
Illegal Commercial Activities: RDA Seals Multiple Apartments
غیر قانونی تجارتی سرگرمیاں، آر ڈی اے نے متعدد اپارٹمنٹس سیل کر دیے
▫️گنگال میں کارروائی کے دوران منظور شدہ بلڈنگ اور زوننگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر متعدد دفاتر، ریسٹورنٹس اور پینٹ ہاؤسزبند کر دیئے
راولپنڈی : ری نیوز پاکستانراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موضع گنگال میں سروس روڈ پر واقع مڈ سٹی اپارٹمنٹس میں مبینہ غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دفاتر، ریسٹورنٹس اور پینٹ ہاؤسز سیل کر دیے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موضع گنگال میں سروس روڈ پر واقع مڈ سٹی اپارٹمنٹس میں مبینہ غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دفاتر، ریسٹورنٹس اور پینٹ ہاؤسز سیل کر دیے۔
آر ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے یہ کارروائی ڈھوک لالیال پولیس چوکی اور ایئرپورٹ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں کی معاونت سے کی۔
کارروائی کے دوران ایسے متعدد مقامات کو سیل کیا گیا جن کے بارے میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہاں منظور شدہ بلڈنگ اور کمرشل ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرگرمیاں جاری تھیں۔
آر ڈی اے کے ایک اہلکار کے مطابق کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976، آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز اور دیگر متعلقہ منصوبہ بندی قوانین کے تحت کی گئی۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس کے زیر انتظام علاقوں میں غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں، غیر قانونی تعمیرات اور منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آر ڈی اے کی فیلڈ ٹیموں کو رہائشی اور کمرشل منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ مہم راولپنڈی میں منظم اربن ڈویلپمنٹ اور منظور شدہ زمین کے استعمال اور تعمیراتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آر ڈی اے نے شہریوں اور جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم یا تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ لگانے سے پہلے اس کی قانونی اور منظوری کی حیثیت ضرور معلوم کریں۔
شہریوں سے غیر قانونی تعمیرات اور غیر مجاز ترقیاتی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ قانون کے مطابق بروقت کارروائی کی جا سکے۔