تاریخ اشاعت: August 12, 2026 - 12:55 PM
Green Belts Along Adda Plot and Jati Umra Road to Be Further Beautified and Expanded
اڈا پلاٹ اور جاتی عمرہ روڈ کی گرین بیلٹس مزید سرسبز اور خوبصورت بنانے کی ہدایت
▫️وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’سرسبز لاہور‘‘ وژن کے تحت شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے: احمد عثمان جاوید
دورے کے دوران ہارٹی کلچر ڈائریکٹر عبداللہ نثار چیمہ نے ایم ڈی کو مختلف مقامات پر جاری کام اور گرین بیلٹس کی بہتری کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ احمد عثمان جاوید نے موقع پر موجود ہارٹی کلچر ورکرز اور باغبانوں سے بھی گفتگو کی اور جاری کام سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی نے متعلقہ حکام کو اڈا پلاٹ، جاتی عمرہ روڈ اور ملحقہ علاقوں کی گرین بیلٹس کو مزید سرسبز، شاداب اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کے ساتھ قائم گرین بیلٹس کی خوبصورتی، مناسب دیکھ بھال اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’سرسبز لاہور‘‘ وژن کے مطابق ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور شہر میں سبزہ بڑھانے اور شہری ماحول کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری اور تزئین و آرائش کے جاری کام کو معیار کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور گرین بیلٹس کی باقاعدہ دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔