ری نیوز پر واپس جائیں

شہری اور ضلعی ریئل اسٹیٹ خبریں

846 news articles

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ، آئینی ترامیم کے دفاع اور AGM کی تیاریوں پر اتفاق

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ، آئینی ترامیم کے دفاع اور AGM کی تیاریوں پر اتفاق

▫️مینجمنٹ باڈی آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ضرورت پڑنے پر ہر سطح پر ان ترامیم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا: چوہدری توقیر آ صف ڈائریکٹر انفارمیشن

لاہور | ری نیوز پاکستانڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی الیکٹڈ مینجمنٹ باڈی کا اہم اجلاس 8 ستمبر 2026 کو منعقد ہوا، جس میں آنے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کی تیاریوں، تاریخ کے تعین سمیت ایسوسی ایشن کے انتظامی اور آئینی امور پ...

لاہور | ری نیوز پاکستان
ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی الیکٹڈ مینجمنٹ باڈی کا اہم اجلاس 8 ستمبر 2026 کو منعقد ہوا، جس میں آنے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) کی تیاریوں، تاریخ کے تعین سمیت ایسوسی ایشن کے انتظامی اور آئینی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں آئندہ AGM کے انتظامات اور دیگر ضروری معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ امور کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔ مینجمنٹ باڈی کے ارکان نے ایسوسی ایشن کے مستقبل، انتظامی امور اور کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کا ایک اہم موضوع DHA Estate Agents Association کے آئین میں کی جانے والی ترامیم تھا، جس پر تفصیلی قانونی اور آئینی مشاورت کی گئی۔ مینجمنٹ باڈی کے تمام اراکین نے ترامیم پر مکمل اتفاقِ رائے کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدامات پوری کمیونٹی کے وسیع تر مفاد، ایسوسی ایشن کی مضبوط نمائندگی اور مستقبل میں اس کے ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر انفارمیشن چوہدری توقیر آصف کے مطابق مینجمنٹ باڈی آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ضرورت پڑنے پر ہر سطح پر ان ترامیم کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو تمام اہم معاملات سے بروقت، واضح اور شفاف انداز میں آگاہ رکھا جائے گا۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ 30 ستمبر 2026 DHA فیس اور ایسوسی ایشن فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ نئے آئین کے تحت ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے دونوں فیسوں کی ادائیگی ضروری قرار دی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر مقررہ وقت سے پہلے اپنی ڈی ایچ اے اور ایسوسی ایشن کی فیس کلیئر کروا لیں تاکہ ان کا حقِ رائے دہی برقرار رہے۔
مینجمنٹ باڈی کے مطابق فیس کی بروقت ادائیگی محض مالی معاملہ نہیں بلکہ ممبران کے حقِ رائے دہی، مؤثر نمائندگی اور ایسوسی ایشن کے مستقبل میں ان کے کردار سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے۔ توقیر آ صف نے کہا کہ ممبران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 30 ستمبر سے قبل دونوں فیسز کی ادائیگی یقینی بنائیں، کیونکہ ایک مضبوط ایسوسی ایشن کے لیے کمیونٹی کی شرکت، ووٹ اور اجتماعی آواز بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
چوہدری توقیر آصف نے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے اپنی فیسز کلیئر کر کے اپنے قیمتی ووٹ کا حق محفوظ بنائیں۔
کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل میں اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے آزاد کمیشن کے قیام کا فیصلہ

▫️ متنازع اراضی کی ملکیت کا تعین کرنے کے لیے ہزارہ انتظامیہ صوبائی حکومت سے غیر جانبدار مصالحتی کمیشن کے قیام کی منظوری طلب کرے گی

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے کولئی پالس اور بٹگرام کے قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کی ملکیت کے تنازع کے مستقل حل کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے آزاد اور غیر جانبدار مصالحتی کمیشن قائم کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

اسلام آباد میں 300 سال پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ سیکٹر جی 14 تھری میں ایک ایک کنال کے تین رہائشی پلاٹ دوسری جگہ منتقل کیے جائیں گے، برگد کے دو تاریخی درختوں کے گرد پارک بنانے کا منصوبہ

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 تھری میں تقریباً 300 سال پرانے برگد کے دو درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے تین رہائشی پلاٹوں کی دوسری جگہ منتقلی کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

حیدرآباد میں اراضی کی ملکیت کا تنازع، پاکستان ریلوے کے 147 جائیداد مالکان کو بے دخلی کے نوٹس جاری

▫️ پاکستان ریلوے کا ضلع حیدرآباد میں 1152 ایکڑ سے زائد اراضی کی ملکیت کا دعویٰ، جائیداد مالکان کا نوٹسز پر اعتراض اور قانونی تحفظ کا مطالبہ

پاکستان ریلوے نے حیدرآباد میں رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کے تقریباً 147 مالکان اور قابضین کو ریلوے کی اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے الزام میں بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

پنجاب میں 318 کلومیٹر طویل اہم شاہراہوں پر جدید ٹول پلازوں کے قیام کے معاہدوں پر دستخط

▫️ مریدکے، نارووال، شکرگڑھ روڈ، فیصل آباد، سمندری، رجانہ روڈ اور فیصل آباد رنگ روڈ پر 10 جدید ٹول پلازے قائم کیے جائیں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم شاہراہوں کے 318 کلومیٹر طویل روڈ نیٹ ورک پر 10 جدید ٹول پلازوں کی تعمیر اور آپریشن کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروع

▫️ پیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگی

فیصل آباد میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کینال روڈ پر نئے پل کی تعمیر شروعپیپن والا پل کے قریب 100 فٹ طویل اور 85 فٹ چوڑا نیا پل تعمیر کیا جائے گا، گاڑیوں کے لیے مخصوص یوٹرن کی سہولت بھی فراہم ہوگیفیصل آباد | ری نیوز پنجاب نامہ نگا...

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سی ڈی اے کو سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

▫️ عدالت کا آبائی گھروں کے تحفظ اور رہائشیوں کے حقِ معاوضہ پر زور، جبری بے دخلی کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سیدپور گاؤں کے رہائشیوں کی درخواستوں پر وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے اور متعلقہ قوانین کی روشنی میں 30 روز کے اندر فیصلہ کیا جائے۔

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 991 پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات، اراضی کی ملکیت پر سوالات اٹھ گئے

▫️ لطیف آباد اور قاسم آباد کے قیمتی رہائشی پلاٹوں کی فروخت قانونی جانچ پڑتال کی زد میں، ایچ ڈی اے سے نیلامی کے قانونی اختیار کی وضاحت طلب

حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کی جانب سے لطیف آباد اور قاسم آباد میں اربوں روپے مالیت کے 991 رہائشی پلاٹوں کی مجوزہ نیلامی پر قانونی اعتراضات سامنے آگئے ہیں۔

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختارنامے کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری

▫️ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانوں کی تجویز منظور، پائن ایونیو اور پائن ایگزیکٹو بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیدادوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایل ڈی اے سٹی میں تصدیق شدہ جنرل پاور آف اٹارنی (مختارنامہ عام) کے ذریعے پلاٹوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی کام میں پیش رفت

▫️ وسیع رہائشی و تفریحی سہولیات کے ساتھ محفوظ اور چار دیواری سے گھری فارم ہاؤس کمیونٹی کے قیام کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری

ڈی ایچ اے ملتان فارم ہاؤسز کے رہائشی منصوبے پر ترقیاتی سرگرمیوں میں پیش رفت جاری ہے۔

More City and District Real Estate News

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں