تاریخ اشاعت: September 2, 2026 - 3:15 PM
DG LDATahir Farooq Visits Bhatti Chowk and Hazrat Ali Hajveri Underpass, Orders Acceleration of Development Work
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا دورہ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت
▫️فنشنگ کے کام میں سستی پر اظہار ناراضی، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو معیار اور رفتار بہتر بنانے کا حکم
لاہور : ریاض حسین ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے بھاٹی چوک اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے بھاٹی چوک اور حضرت علی ہجویری انڈرپاس کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھاٹی چوک اور انڈرپاس سمیت مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے اطراف جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ کے مراحل میں سست روی پر ناراضی کا اظہار کیا۔
طاہر فاروق نے کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار فوری طور پر تیز کی جائے اور تعمیراتی و فنشنگ کے تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک کے اطراف گرین ایریاز کی بہتری، اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پروٹیکٹڈ یو ٹرن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ علاقے کی مجموعی خوبصورتی اور شہری سہولیات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے آزادی چوک سے انڈرپاس کے ذریعے آنے اور جانے والی ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
طاہر فاروق نے سرکلر روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات اور پارکنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان اقدامات کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ علاقے میں شہری سہولیات، ٹریفک کی روانی اور مجموعی ماحول میں بہتری لائی جا سکے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو فنشنگ اور دیگر جاری کاموں پر باقاعدگی سے پیش رفت مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں کام کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
دورے کے موقع پر ٹیپا، ایل ڈی اے، نیسپاک اور کنٹریکٹر کے افسران بھی موجود تھے۔