تاریخ اشاعت: September 3, 2026 - 11:15 AM
DG LDA Tahir Farooq Chairs Planning and Design Committee Meeting, Approves Multiple Cases
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس، متعدد کیسز کی منظوری
▫️پی اینڈ ڈی سے منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور : ری نیوز پاکستانڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف نوعیت کے تعمیراتی، کمرشل اور ادارہ جاتی کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق...
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف نوعیت کے تعمیراتی، کمرشل اور ادارہ جاتی کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق متعدد کیسز کی منظوری جبکہ بعض کیسز کو مسترد کر دیا گیا۔
اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے اپنے متعلقہ زونز سے متعلق کیسز کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر مختلف منصوبوں کے لینڈ یوز، تعمیراتی تقاضوں، ٹریفک انتظامات اور متعلقہ اداروں سے این او سی سمیت دیگر قانونی و تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سے منظور ہونے والے تمام کیسز میں منظور شدہ لینڈ یوز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی منصوبے میں منظور شدہ استعمال سے ہٹ کر سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں کیس پیش کرنے اور اس کی منظوری سے قبل غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں سے متعلق عائد ہونے والی پینلٹی کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں واجبات کی وصولی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔
اجلاس کے دوران سکولوں سے متعلق کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹیپا سے متعلق سکول کیسز کا این او سی جاری کرنے سے قبل ڈراپ لین موقع پر تعمیر کروائی جائے تاکہ طلبہ کی آمدورفت کے دوران ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو اور شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرول پمپس، سکولز، بحالی مراکز، میڈیکل سنٹرز، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سنٹرز اور دیگر مختلف نوعیت کے کیسز زیر غور آئے۔ متعلقہ قواعد، لینڈ یوز اور تکنیکی تقاضوں کی روشنی میں بعض کیسز کی منظوری دی گئی جبکہ ضوابط پر پورا نہ اترنے والے کیسز مسترد کر دیے گئے۔
اجلاس میں ایل ڈی اے، میونسپل کارپوریشن لاہور، ٹیپا، واسا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام متعلقہ زونز کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہری ترقی اور تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے عمل میں قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور منظور شدہ منصوبوں کے لینڈ یوز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر شرائط کی مسلسل نگرانی کی جائے۔