تاریخ اشاعت: October 20, 2026 - 10:01 AM
'Unity Heights' Holds Grand Launch on Bedian Road Lahore as Dealers Congratulate Developer
لاہور : 'یونٹی ہائٹس' کی گرینڈ لانچنگ تقریب، ڈیلرز کی کامیاب پراجیکٹ پر ڈویلپر کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
▫️ پراجیکٹ علاقے کی ضرورت تھی، مجھے زبردست ریسپانس ملا، انشاء اللہ وقت سے پہلے ڈیلیور کرینگے: ملک شاہد اقبال
لاہور | ریاض حسین ری نیوز پاکستانبیدیاں روڈ پر ڈی ایچ اے فیز سکس اور فیز سیون کے قریب واقع 15 منزلہ رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل 'یونٹی ہائٹس' کی گرینڈ لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈیلرز, انویسٹرز اور رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ دیگر افر...
بیدیاں روڈ پر ڈی ایچ اے فیز سکس اور فیز سیون کے قریب واقع 15 منزلہ رہائشی اپارٹمنٹس پر مشتمل 'یونٹی ہائٹس' کی گرینڈ لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈیلرز, انویسٹرز اور رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالباسط، سابق چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈاکٹر خالد محمود چوہدری، فرینڈز بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف رانا افتخار احمد، صدر ناصر صدیقی، سیکرٹری خرم چوہدری، ، معروف رئیل اسٹیٹ بزنس مین ارشد نجمی، شاہد یعقوب، شیخ جاوید اقبال، حافظ نعمان بن ضیاء، مرتضیٰ رامے، احسن علی سمیت متعدد ڈیلرز بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ یہ پراجیکٹ بہترین لوکیشن پر واقع ہے اور علاقے کی معیاری رہائشی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے سی ای او یونٹی ڈویلپرز اور اونر پراجیکٹ ملک شاہد اقبال کو ایک کمٹڈ اور کامیاب بلڈر قرار دیا اور شاندار اور معیاری پراجیکٹ پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ بعد ازاں ری نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک شاہد اقبال نے کہا کہ پراجیکٹ علاقے کی ضرورت تھی، مجھے انویسٹرز اور انڈ یوزرز کی طرف سے زبردست ریسپانس ملا ہے، اس پراجیکٹ کے 15 فلورز ، 321 یونٹس ہیں اور اپارٹمنٹ کا کم از کم سائز 390 سکوائر فٹ ہے ، جبکہ پینٹ ہاؤس 4000 ہزار سکور فٹ تک چلا جاتا ہے، یہاں رہائش کے علاوہ دفاتر بھی بن سکتے ہیں، گروسری میڈیکل سٹور اور لانڈی وغیرہ کی بہترین ضروریات بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی بیسمنٹ تیار کر چکے ہیں، اگلے چند روز میں گراؤنڈ فلور سے اوپر نکل آئیں گے۔ تین سال کا ڈیلیوری دورانیہ ہے مگر ہم انشاءاللہ وقت سے بہت پہلے ڈیلیور کریں گے۔ پیمنٹ پلان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا تین سال کا پیمنٹ پلان ہے اور اسان اقساط رکھی گئی ہیں۔ کنسٹرکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترک پاک ہمارے کنسلٹنٹ ہیں، ڈیزائنر اے بی ایس ہے، باقی سروسز بھی ہم بہترین پروفیشنل سے لے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈیلرز اور انویسٹرز کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں اور کیک کاٹا گیا۔