ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

4 news articles

سندھ ہائی کورٹ کا کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں 25 ایکڑ سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرانے کا حکم

▫️ میئر کراچی کو غیر قانونی لیز منسوخ کرانے، ذمہ دار افراد اور سرکاری افسران کے خلاف دیوانی، فوجداری اور محکمانہ کارروائی کرنے اور 30 روز میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تقریباً 25 ایکڑ قیمتی سرکاری رفاہی اراضی سے غیر قانونی قبضے ختم کرانے اور زمین کو اس کے اصل مقصد کے لیے بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی کارکردگی پر شد...

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تقریباً 25 ایکڑ قیمتی سرکاری رفاہی اراضی سے غیر قانونی قبضے ختم کرانے اور زمین کو اس کے اصل مقصد کے لیے بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ریاضت علی سحر کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے جمعرات کو اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 16، بلاک آئی میں واقع اراضی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔ منظور شدہ لے آؤٹ پلان کے مطابق مذکورہ زمین ناروے کے ایک سکول، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور طلبہ کے لیے فٹ بال اور ہاکی کے میدانوں کے لیے مختص تھی۔ تاہم درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ قابصین نے متعلقہ سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اراضی پر قبضہ کرکے اسے رہائشی پلاٹوں میں تقسیم کیا اور غیر قانونی طور پر لیز حاصل کر لیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ستمبر 2024 میں دی گئی عدالتی ہدایات کے تحت قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے مذکورہ اراضی کی لیز جاری کرنے کے عمل میں سنگین غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگیوں کی تصدیق کی تھی۔ یہ زمین بنیادی طور پر عوامی فلاح، بالخصوص تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کے لیے مختص کی گئی تھی۔ کمیٹی کی جانب سے اراضی کی فوری بحالی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارشات کے باوجود کے ایم سی کوئی ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہی۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ بلدیاتی حکام کی کارروائیاں زیادہ تر سرکاری خط و کتابت اور کاغذی کارروائی تک محدود رہیں۔ دوران سماعت کے ایم سی حکام نے تسلیم کیا کہ لیز حاصل کرنے والے افراد کے خلاف دیوانی مقدمات محض تین روز قبل دائر کیے گئے، جبکہ غیر قانونی لین دین میں مبینہ طور پر ملوث افراد اور سرکاری افسران کے خلاف تاحال کوئی فوجداری یا محکمانہ کارروائی شروع نہیں کی گئی۔ عدالت نے طویل انتظامی غفلت اور کارروائی میں غیر ضروری تاخیر پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ غیر قانونی اراضی کے لین دین سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور ان کی معاونت کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو ممکنہ طور پر غیر ضروری تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ بینچ نے واضح کیا کہ سرکاری رفاہی اراضی ریاستی اداروں کے پاس عوام کی امانت ہوتی ہے، جسے مقررہ مقاصد کے برخلاف نجی رہائشی یا تجارتی استعمال کے لیے منتقل یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کے مطابق تعلیمی اور طبی سہولیات کے لیے مختص اراضی کا غیر قانونی استعمال نہ صرف عوامی مفاد کے منافی ہے بلکہ مقامی آبادی کے بنیادی حقوق اور جائز مفادات کو بھی متاثر کرتا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر معاملے کی نگرانی کریں، غیر قانونی طور پر جاری کی گئی لیز کی منسوخی کے لیے قانونی اقدامات کریں اور مقبوضہ اراضی واگزار کرا کے اسے اس کے اصل عوامی مقصد کے لیے بحال کرائیں۔ عدالت نے غیر قانونی الاٹمنٹ، لیز، قبضے اور اراضی کے غلط استعمال میں ملوث پائے جانے والے افراد اور سرکاری افسران کے خلاف دیوانی، فوجداری اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔ بینچ نے واضح کیا کہ کسی بھی ذمہ دار شخص کو اس کے سرکاری عہدے یا اثر و رسوخ کی بنیاد پر رعایت یا تحفظ نہیں دیا جائے گا۔ میئر کراچی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اراضی کی واگزاری اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی تفصیلات پر مشتمل دستاویزی شواہد کے ساتھ جامع عمل درآمد رپورٹ 30 روز کے اندر عدالت میں جمع کرائیں۔ کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں