تاریخ اشاعت: September 26, 2026 - 5:01 PM
Referendum Planned on Creation of New Provinces and Administrative Units
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ
▫️ تقریباً 6 ماہ میں تیاری مکمل کرنے کا امکان، عوام سے نئے صوبوں کے قیام پر ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ میں رائے لی جائے گی
اسلام آباد | ری نیوز پاکستانصوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کے معاملے پر عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق عوامی ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے ابتدائی مرحلے میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے تیاریوں میں تقریباً چھ ماہ درکار ہوں گے۔ اس دوران متعلقہ انتظامی اور دیگر ضروری امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ریفرنڈم میں عوام سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے بارے میں براہِ راست سوال کیا جائے گا، جس کا جواب ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کی صورت میں لیا جائے گا۔
ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر متعلقہ صوبوں میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ جس صوبے کے عوام نئے انتظامی یونٹس کے حق میں رائے دیں گے، وہاں اس حوالے سے آئندہ اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ مخالفت کی صورت میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
تاہم اس عمل کے قانونی، آئینی اور انتظامی طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔