ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1323 news articles

تھل کی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ زیرِ تفتیش، 5 اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق سامنے آگیا

▫️ نیب کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشنز، بورڈ آف ریونیو اور ضلعی ریکارڈ میں زمین کے رقبے سے متعلق نمایاں فرق؛ مبینہ جعلی دعووں اور غیر قانونی انتقالات کی بھی چھان بین

پنجاب کے تھل خطے کی ترقی اور آبادکاری کے لیے حاصل کی گئی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کی زد میں ہے۔

پنجاب کے تھل خطے کی ترقی اور آبادکاری کے لیے حاصل کی گئی 10 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی کا ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کی زد میں ہے۔ سرکاری حصولِ اراضی کے نوٹیفکیشنز اور ریونیو ریکارڈ کے تقابل میں لیہ، کوٹ ادو، بھکر، میانوالی اور خوشاب کے پانچ اضلاع میں 5 لاکھ 52 ہزار 602 ایکڑ کا فرق سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حصولِ اراضی کے نوٹیفکیشنز میں تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے) کے لیے مجموعی طور پر 10 لاکھ 16 ہزار 7 ایکڑ زمین ظاہر کی گئی، جبکہ بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں 5 لاکھ 7 ہزار 688 ایکڑ اور ڈپٹی کمشنروں کے ریکارڈ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 63 ہزار 405 ایکڑ درج ہے۔ نوٹیفکیشنز اور ضلعی ریکارڈ کے درمیان یہی فرق 5 لاکھ 52 ہزار 602 ایکڑ بنتا ہے۔

ستمبر میں شائع ہونے والی ایک سابقہ رپورٹ میں بھی نیب کی تحقیقات کے حوالے سے تقریباً 5 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا فرق بتایا گیا تھا، اگرچہ اس میں مجموعی رقبے کے اعداد معمولی طور پر مختلف تھے۔

نیب کی تحقیقات میں سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی ایڈجسٹمنٹ، واپسی کے حق سے متعلق مشتبہ دعووں، ریکارڈ میں ممکنہ ردوبدل اور نجی دعوے داروں یا سرکاری محکموں کے نام زمین منتقل کیے جانے کے معاملات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو کے تین موضع جات کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، جبکہ بھکر کے پانچ مواضع کا ریکارڈ بھی غائب بتایا گیا ہے۔ لیہ میں حصولِ اراضی کے نوٹیفکیشنز میں 5 لاکھ 66 ہزار 360 ایکڑ درج ہیں، لیکن مختلف ریونیو اندراجات میں رقبے کی تفصیل اس سے مطابقت نہیں رکھتی۔

تحقیقات میں مبینہ طور پر جعلی فائلوں کے ذریعے زمین ایڈجسٹ کرانے اور فرضی ’’آر ایل ٹو‘‘ دعووں کی بنیاد پر انتقالات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ستمبر میں شائع شدہ تفصیلات میں تقریباً 23 ہزار ایکڑ زمین کے جعلی ’’ناتھ بی‘‘ فائلوں کے ذریعے ایڈجسٹ کیے جانے کا الزام سامنے آیا تھا، ان میں سے 5 ہزار ایکڑ سرکاری ریکارڈ میں ٹی ڈی اے کے نام واپس منتقل کیے جانے کا ذکر کیا گیا تھا۔ اسی رپورٹ کے مطابق 6 ہزار 100 ایکڑ کے انتقالات مبینہ جعلی آر ایل ٹو دعووں پر ہوئے تھے، جنہیں بورڈ آف ریونیو نے جعلی قرار دیا تھا۔

تازہ رپورٹ میں نیب ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تین اضلاع میں 22 ہزار 500 ایکڑ سے زائد اراضی سرکار کے نام واپس یا منتقل کی جاچکی ہے، جس کی مالیت تقریباً 95 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ اس سے پہلے 25 ستمبر کو نیب ملتان اور ضلعی انتظامیہ نے کوٹ ادو میں 3 ہزار 831 ایکڑ زمین ٹی ڈی اے کو واپس دلائی تھی، جس کی مالیت تقریباً 8 ارب روپے بتائی گئی۔ اس کارروائی میں متعلقہ انتقالات منسوخ کیے گئے تھے۔ نیب نے کہا تھا کہ قانونی مالکان اور جائز دعوے داروں کے حقوق متاثر ہونے سے بچانے کا خیال رکھا گیا۔

تھل ڈویلپمنٹ ایکٹ 1949 اتھارٹی کو علاقے کی ترقی کے لیے سکیمیں بنانے اور قانون کے تحت زمین کے حصول کا اختیار دیتا ہے۔ قانون میں مجوزہ حصول پر اعتراض کا طریقہ بھی موجود ہے۔ اسی تاریخی اراضی کے حصول، حقِ واپسی اور بعد کے انتقالات سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین اب نیب اور متعلقہ ریونیو حکام کررہے ہیں۔
سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں