تاریخ اشاعت: November 5, 2026 - 4:01 PM
Punjab Cabinet Defers Proposal to Cut Commercialisation Fees
پنجاب کابینہ نے کمرشل پراپرٹیز کی فیس میں کمی کی تجویز مؤخر کردی
▫️ کئی شہری فیس 10 فیصد ہونے کے انتظار میں تھے، متعدد افراد نے کمرشل کیسز کیلئے جاری کیے گئے چالان بھی جمع نہیں کرائے
پنجاب کابینہ نے کمرشل پراپرٹیز کی فیس ڈی سی ریٹ کے 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی تجویز متفقہ طور پر مؤخر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسی پراپرٹی کو کمرشل ڈکلیئر کرانے کے لیے اس وقت ڈی سی ریٹ کے 20 فیصد کے برابر فیس وصول کی جاتی ہے۔ مجوزہ کمی کے پیش نظر کئی شہری فیس 10 فیصد ہونے کے انتظار میں تھے، جس کے باعث متعدد افراد نے کمرشل کیسز کے لیے جاری کیے گئے چالان بھی جمع نہیں کرائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیس میں کمی کی تجویز مؤخر کردی۔ مجوزہ تبدیلی سے سرکاری خزانے کو خاطر خواہ مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو سالانہ کمرشل فیس کی مد میں بھاری خسارے کا سامنا ہوسکتا تھا۔