تاریخ اشاعت: November 10, 2026 - 3:01 PM
Punjab Cabinet Approves Rs 3.7965 Billion in Funds for WASA on Housing Secretary’s Recommendation
Punjab Cabinet Approves Rs 3.7965 Billion in Funds for WASA on Housing Secretary’s Recommendation
▫️ واسا فیز تھری کے تحت ہائی پریشر جیٹنگ، سکشن اور ڈی سلٹنگ مشینری خریدی جائے گی، نکاسی آب اور پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے پمپس اور مکینیکل آلات بھی خریداری میں شامل
پنجاب کابینہ نے واسا کی استعداد کار بڑھانے اور لاہور میں سیوریج، نکاسیٔ آب اور پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 3 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
منصوبے کے تحت واسا فیز تھری کے لیے جدید مشینری خریدی جائے گی۔ اس میں ہائی پریشر جیٹنگ مشینیں شامل ہیں، جن کے ذریعے بند سیوریج لائنوں کی صفائی اور بحالی کی جائے گی۔ سیوریج لائنوں سے گندگی نکالنے کے لیے سکشن اور ڈی سلٹنگ مشینری بھی خریدی جائے گی۔
بارش کے دوران پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس اور موبائل ڈرینیج مشینری واسا کے بیڑے میں شامل کی جائے گی۔ منصوبے میں واٹر پمپس اور دیگر مکینیکل آلات کی خریداری بھی شامل ہے، جن کا مقصد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔
حکومت کے مطابق فنڈز سے واسا کے سیوریج، نکاسیٔ آب اور فراہمیٔ آب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی۔