تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2026 - 3:01 شام
Petrol Dealers Reject Proposed Smart Lockdown, Demand Government Provide Relief From Its Own Funds
مجوزہ سمارٹ لاک ڈاؤن پلان مسترد، حکومت اپنے پیسوں سے پیٹرول ریلیف دے: پیٹرول ڈیلرز
▫️پیٹرولیم ڈیلرز کا ادھار پر فیول فروخت کرنے سے انکار، 14 ہزار ڈیلرز کی جانب سے ریلیف پیکج پر عملدرآمد نہ کرنے کا اعلان
کراچی | ری نیوز پاکستانپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومت کے اعلان کردہ پیٹرول ریلیف پیکج پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے مجوزہ سمارٹ لاک ڈاؤن پلان بھی مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے حکومت کے اعلان کردہ پیٹرول ریلیف پیکج پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے مجوزہ سمارٹ لاک ڈاؤن پلان بھی مسترد کر دیا ہے۔
پی پی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت ریلیف دینا چاہتی ہے تو اپنے پیسوں سے دے، ڈیلرز کے سرمائے کو استعمال نہ کیا جائے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی ڈی اے کے چیئرمین ملک خدا بخش نے وائس چیئرمین طارق حسن، انور کمال، سندھ کے صدر امیر خان اور کراچی کے صدر سعید خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈیلرز حکومت کے اعلان کردہ 100 روپے فی لیٹر کمی والے ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس پیکج کے اعلان سے قبل ڈیلرز کو اعتماد میں نہیں لیا اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ ان کے پیسے کب اور کیسے واپس کیے جائیں گے۔
ملک خدا بخش نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے وعدے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ڈیلرز کو خدشات ہیں، اسی لیے وہ ادھار پر پیٹرول فراہم نہیں کریں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر زبردستی کی گئی تو پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ سمارٹ لاک ڈاؤن پلان بھی مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
وائس چیئرمین پی پی ڈی اے طارق حسن نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے ڈیلرز حکومت سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم مؤثر رابطہ نہیں ہو سکا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں پی پی ڈی اے کے 14 ہزار ڈیلرز ہیں جو ریلیف پیکج کے تحت پیٹرول فروخت نہیں کریں گے۔
ڈیلرز نے تجویز دی کہ اگر حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو براہ راست پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔