ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

محتسب پنجاب کے قیام کے 30 سال مکمل، لاہور میں احتساب، گڈ گورننس اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

محتسب پنجاب کے قیام کے 30 سال مکمل، لاہور میں احتساب، گڈ گورننس اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

▫️ 2025 میں 73 ہزار سے زائد جبکہ رواں سال اب تک 60 ہزار سے زیادہ عوامی شکایات موصول ہوئیں، ادارے نے انفارمیشن سکیورٹی اور شکایات کے انتظامی نظام میں بین الاقوامی سرٹیفکیشنز بھی حاصل کرلیں: محتسب پنجاب عائشہ حامد

لاہور | ری نیوز پاکستان محتسب پنجاب کے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر لاہور میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے محتسب اداروں کے سربراہان، انسانی حقوق کے نمائندوں اور انتظامی احتساب کے شعبے سے وابست...

لاہور | ری نیوز پاکستان
محتسب پنجاب کے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر لاہور میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے محتسب اداروں کے سربراہان، انسانی حقوق کے نمائندوں اور انتظامی احتساب کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ادارہ جاتی احتساب کو مؤثر بنانے، گڈ گورننس کے فروغ، انتظامی شفافیت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے جدید اصلاحات اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مال روڈ پر نجی ہوٹل میں منعقدہ اس عالمی کانفرنس کا موضوع ’’احتساب، گڈ گورننس اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں محتسب اداروں کا کردار‘‘ تھا۔
کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے محتسب اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، تاکہ عوامی شکایات کے ازالے، انتظامی اصلاحات، ادارہ جاتی کارکردگی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال اور شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنانے سے متعلق تجربات اور مؤثر طریقہ کار کا تبادلہ کیا جاسکے۔
بین الاقوامی کانفرنس میں پاپوا نیو گنی، جنوبی افریقہ، کیمرون، زیمبیا، آذربائیجان، روس، ماریشس، نائیجیریا، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یوکرین، انڈورا، ترکیہ، کرغزستان، مکاؤ، بحرین، تیمور لیستے اور فلپائن سمیت مختلف ممالک اور خطوں کے مندوبین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی مندوبین کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کو مرکزِ نگاہ رکھتے ہوئے گورننس کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے محتسب پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب نے ادارے کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور میرٹ پر مبنی نظام سے ہم آہنگ کیا ہے، جس کے نتیجے میں انتظامی کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب شہریوں اور ریاستی اداروں کے درمیان رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے اور انتظامی ناانصافیوں کے خلاف داد رسی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے عوامی شکایات نمٹانے کے حوالے سے محتسب پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مؤثر شکایتی نظام عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھانے اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کانفرنس میں شریک غیر ملکی مندوبین اور ان کے اہل خانہ کو آئندہ سال مارچ میں بسنت کے موقع پر لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔
کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے محتسب پنجاب عائشہ حامد نے ادارے کی 30 سالہ کارکردگی، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ادارے کی ترقی اور کارکردگی بہتر بنانے میں مشیروں، افسران اور دیگر عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث ادارے کی کارکردگی میں بہتری ممکن ہوئی ہے۔
عائشہ حامد نے بتایا کہ 2025 کے دوران محتسب پنجاب کے دفتر کو 73 ہزار سے زائد عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 2026 میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوچکی ہیں۔
ان کے مطابق شکایات کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شہریوں میں محتسب پنجاب کے کردار سے متعلق آگاہی میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام کا ادارے پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محتسب پنجاب کے دفتر نے حال ہی میں معلومات کے تحفظ اور انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی ISO/IEC 27001:2022 سرٹیفکیشن حاصل کی ہے۔
اسی طرح ادارے کے کمپلینٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CMIS) نے 2025 میں ISO 9001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کی، جو شکایات کے انتظامی نظام میں معیار اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کی اہم پیش رفت ہے۔
محتسب پنجاب نے کہا کہ ان بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کا حصول انتظامی شفافیت، معلومات کے تحفظ، ادارہ جاتی استعداد اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری کیلئے مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے محتسب اداروں میں جدید ٹیکنالوجی، بین الاقوامی معیار اور مؤثر انتظامی نظام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فوری اور شفاف داد رسی کی فراہمی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
قبل ازیں کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے زیمبیا کی پبلک پروٹیکٹر کیرولین سی زولو نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مندوبین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر محتسب پنجاب عائشہ حامد کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے محتسب اداروں کے درمیان تجربات، پیشہ ورانہ معلومات اور بہترین انتظامی طریقہ کار کا تبادلہ ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے۔
کیرولین سی زولو کے مطابق عالمی سطح پر محتسب اداروں کو درپیش انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے اور کامیاب تجربات سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس باہمی سیکھنے، ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملیوں کی تشکیل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
کانفرنس کے دوران محتسب اداروں کے بدلتے ہوئے کردار، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کے موضوعات پر تین خصوصی پینل مباحثوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے اپنے تجربات اور تجاویز پیش کیں۔
پہلا پینل مباحثہ ’’بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں محتسب اداروں کا بدلتا ہوا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں انتظامی احتساب، شفافیت، سرکاری اداروں کی جوابدہی اور عوامی خدمات کے معیار میں بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
اس سیشن میں زیمبیا کی پبلک پروٹیکٹر کیرولین سی زولو، روس کے یاروسلاول ریجن کے کمشنر برائے انسانی حقوق سرگئی بابورکن، تیمور لیستے کے چیف محتسب ورجیلیو دا سلوا گوتیریس، ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کوریما بکس، ترکیہ کے محتسب عبداللہ چنگیز مکاس، سوئٹزرلینڈ کی جسٹس پور ٹوس انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شرف عزیزوف، کرغزستان کی نائب محتسب ایچوروک نظرا لیوا اور کیمرون کے شمال مغربی خطے کے دفتر برائے پبلک انڈیپنڈنٹ کنسیلی ایٹر کے ریسرچ آفیسر فرانسس فومبی یانگ نے شرکت کی۔
بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے پینل مباحثے کی نظامت کی، جس میں شرکا نے انتظامی انصاف کی فراہمی، محتسب اداروں کی خودمختاری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
دوسرا پینل مباحثہ ’’محتسب اداروں میں ڈیجیٹل تبدیلی اور معیار میں اعلیٰ کارکردگی‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شکایات کے اندراج، ان کی نگرانی، انتظامی کارکردگی اور عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس پینل میں اٹلی کی نیشنل کوآرڈینیشن آف اٹالین امبڈزمین کے صدر مارینو فاردیلی، محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت، نائیجیریا کے چیف کمشنر بشیر ابوبکر، ماریشس کی محتسب برائے اطفال انیتا گوراہ، جنوبی افریقہ کے سابق پولیس محتسب اوسوالڈ ڈی ریڈی اور کیمرون کے جنوب مغربی خطے کے دفتر برائے پبلک انڈیپنڈنٹ کنسیلی ایٹر کے ریسرچ آفیسر ویرن ایبونگ ایبونگ نگولے نے شرکت کی۔
محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے سیشن کی نظامت کی، جس میں شرکا نے شکایات کے انتظامی نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے، مقدمات کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی اور اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تیسرا پینل مباحثہ ’’محتسب اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے بہترین ادارہ جاتی طریقہ کار‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں ادارہ جاتی خودمختاری، انتظامی اصلاحات، پیشہ ورانہ معیارات اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے محتسب نظام کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سیشن میں یوکرین کی پہلی محتسب ڈاکٹر پروفیسر نینا کارپاچیوا، آذربائیجان کے دفتر محتسب کے نائب سربراہ راشد روم زادہ، روس کے سویردلووسک ریجن کے علاقائی محتسب کے بین الاقوامی شعبے کی سربراہ انا دیمینیوا، محتسب خیبر پختونخوا روباب مہدی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار اور قطر کی قومی انسانی حقوق کمیٹی کے شعبہ قانونی امور کے سربراہ ناصر المری نے اظہار خیال کیا۔
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے پینل کی نظامت کی، جبکہ شرکا نے شہریوں کے حقوق کے تحفظ، ادارہ جاتی احتساب اور شکایات کے ازالے کیلئے مؤثر قانونی و انتظامی طریقہ کار اپنانے کی اہمیت اجاگر کی۔
تینوں پینل مباحثوں کے بعد سوال و جواب کے خصوصی سیشن بھی منعقد ہوئے، جن میں ملکی و غیر ملکی مندوبین نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے ممالک میں عوامی شکایات کے ازالے، ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی خودمختاری اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔
شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ محتسب اداروں کو مؤثر بنانے کیلئے انتظامی شفافیت، آزادانہ فیصلہ سازی، جدید معلوماتی نظام، پیشہ ورانہ تربیت اور شکایات کے بروقت ازالے کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
مباحثوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، اداروں کی استعداد بڑھانے اور کامیاب انتظامی تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی تاکہ عوامی احتساب کے نظام کو درپیش نئے چیلنجز سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکے۔
کانفرنس میں محتسب پنجاب کے عوامی خدمت کے 30 سالہ سفر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی احتساب کو مضبوط بنانے، گڈ گورننس کے فروغ اور شہریوں کی انصاف تک رسائی بہتر بنانے کیلئے مستقبل کی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محتسب اداروں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ یہ ادارے سرکاری محکموں میں بدانتظامی، اختیارات کے غیرمنصفانہ استعمال اور شہریوں کو درپیش انتظامی مسائل کے خلاف داد رسی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
عالمی کانفرنس نے مختلف ممالک کے محتسب اداروں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور انتظامی احتساب کے ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے اختتام پر ادارہ جاتی احتساب کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، شہریوں پر مبنی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ سرکاری
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں